حدیث نمبر: 6094
٦٠٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يصلي بعد الظهر أربعًا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 6095
٦٠٩٥ - [حدثنا عبدة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان يصلي بعدها أربعًا] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 6096
٦٠٩٦ - حدثنا أبو أسامة عن (عمر) (١) بن حمزة عن شريك بن أبي نمر عن سعيد بن المسيب أنه كان يصلي بعدها أربعًا لا يطيل فيهن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔ لیکن انہیں لمبا نہ کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 6097
٦٠٩٧ - [حدثنا يزيد بن هارون عن الأصبغ (بن) (١) زيد عن القاسم بن أبي أيوب عن سعيد بن جبير أنه كان يصلي بعدها أربعًا] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 6098
٦٠٩٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا (١) الأصبغ (بن زيد) (٢) قال: حدثنا ⦗٢٨٩⦘ ثور بن يزيد عمن أخبره أن أبا ذر قال: صلِّ بعد الظهر أربعًا فإن نسيت العصر كانت (بها) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر فرماتے ہیں کہ تم ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھو۔ کہ اگر عصر پڑھنا بھول جاؤ تو یہ اس کے بدلے میں ہوجائیں گی۔
حدیث نمبر: 6099
٦٠٩٩ - حدثنا وكيع عن عكرمة بن عمار (عن سالم) (١) عن ابن عمر أنه كان يصلي بعدها أربعًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ظہر کے بعد چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔