حدیث نمبر: 6069
٦٠٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا فضيل بن (غزوان) (١) ⦗٢٨٢⦘ عن نافع عن ابن عمر أنه كان (يحيي) (٢) ما بين الظهر والعصر (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ظہر اور عصر کے درمیانی حصے کو نماز سے آباد کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 6070
٦٠٧٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن إبراهيم بن مهاجر عن إبراهيم قال: كانوا يشبهون صلاة العشاء (و) (١) ما بين الظهر (و) (٢) العصر (بصلاة) (٣) الليل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں اسلاف عشاء کی نماز کو اور ظہر وعصر کے درمیان پڑھی جانے والی نماز کو تہجد سے تشبیہ دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 6071
٦٠٧١ - حدثنا عبد اللَّه بن داود عن بكير بن عامر عن الشعبي، قال: كان عبد اللَّه يصلي ما بين الظهر والعصر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ ظہر اور عصر کے درمیان نماز پڑھا کرتے تھے۔