حدیث نمبر: 6067
٦٠٦٧ - حدثنا أبو بكر (١) قال: حدثنا عبد العزيز بن عمر قال: سمعت مكحولًا يقول: قال رسول اللَّه ﷺ: "من صلى ركعتين بعد المغرب -يعني قبل أن يتكلم- رفعت صلاته في عليين" (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص مغرب کے بعد (کسی سے بات کرنے سے پہلے) دو رکعتیں پڑھے اس کی نماز علیین میں اٹھائی جاتی ہے۔
حدیث نمبر: 6068
٦٠٦٨ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) جرير بن حازم عن عيسى بن عاصم الأسدي عن سعيد بن جبير قال: (لقد) (٢) تركت أو لو تركت الركعتين بعد المغرب (فخشيت) (٣) أن لا يغفر لي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ اگر میں مغرب کے بعد کی دو رکعتیں چھوڑ دوں تو مجھے ڈر ہے کہ میری مغفرت نہیں ہوگی۔