کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب ایک آدمی دوسرے آدمی کو امامت کا نائب بنائے تو وہ نئے سرے سے قراءت کرے یا وہیں سے شروع کرے جہاں سے اس نے چھوڑا تھا
حدیث نمبر: 6028
٦٠٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) وكيع قال: حدثنا (إسرائيل) (٢) عن ⦗٢٧١⦘ أبي إسحاق عن أرقم بن (شرحبيل) (٣) عن ابن عباس أن النبي ﷺ لما جاء إلى أبي بكر وهو في الصلاة في مرضه أخذ (من) (٤) القراءة من حيث بلغ أبو بكر (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مرض الوفاۃ میں دوران نماز حضرت ابوبکر کے پاس تشریف لائے تو آپ نے وہاں سے قراءت کی جہاں تک حضرت ابوبکر پہنچے تھے۔
حدیث نمبر: 6029
٦٠٢٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن جابر عن عامر في رجل أحدث في الصلاة فأخذ بيد رجل فقدمه قال: يجزئه قراءته إن كان (قرأ) (١)، وتكبيره إن كان كبر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کا نماز میں وضو ٹوٹ جائے اور وہ امامت کے لئے کسی دوسرے کو آگے کر دے تو اس کی قراءت اور تکبیر اس کے لئے کافی ہے۔
حدیث نمبر: 6030
٦٠٣٠ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن هشام قال: كان الحسن يقول في الذي يقدمه الإمام: إن شاء قرأ من حيث انتهى الإمام وإن شاء اختص بعض السور.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے بارے میں جسے امام آگے کرے فرماتے ہیں کہ اگر چاہے تو وہیں سے قراءت کرے جہاں امام پہنچا تھا اور اگر چاہے تو کسی اور سورت سے پڑھ لے۔