کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات عید گاہ میں جانے کے بجائے مسجد میں نماز پڑھنا چاہیں وہ کتنی رکعات پڑھیں گے؟
حدیث نمبر: 5939
٥٩٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن ليث عن الحكم عن حنش قال: قيل (لعلي بن أبي طالب) (١) إن ضعفة من ضعفة الناس لا يستطيعون الخروج إلى (الجبانة) (٢) فأمّر رجلا (أن) (٣) يصلي بالناس أربع ركعات: ركعتين للعيد وركعتين لمكان خروجهم إلى الجبانة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب سے سوال کیا گیا کہ کچھ کمزور لوگ عید گاہ میں جا کر نماز نہیں پڑھ سکتے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ ان لوگوں کو چار رکعات پڑھائیں، دو رکعات نماز عید کے لئے اور دو رکعات عید گاہ میں نہ جانے کے بدلے میں۔
حدیث نمبر: 5940
٥٩٤٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق أن عليا أمر رجلا (يصلي) (١) بضعفة الناس [في المسجد ركعتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ وہ مسجد میں کمزور لوگوں کو دو رکعات پڑھائیں۔
حدیث نمبر: 5941
٥٩٤١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي قيس قال: أظنه عن (هزيل) (١) أن عليًا أمر رجلا (يصلي) (٢) بضعفة الناس] (٣) يوم العيد أربعا كصلاة الهجير (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو حکم دیا کہ وہ عید کے دن کمزور لوگوں کو ظہر کی طرح چار رکعات پڑھائے۔
حدیث نمبر: 5942
٥٩٤٢ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن ابن أبي ليلى (١) عن عيسى عن عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: صلى بالناس في مسجد الكوفة ركعتين [في إمارة مصعب بن الزبير.
مولانا محمد اویس سرور
عیسیٰ فرماتے ہیں کہ عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ نے حضرت مصعب بن زبیر کی امارت میں کوفہ کی مسجد میں لوگوں کو دو رکعات نماز پڑھائی۔
حدیث نمبر: 5943
٥٩٤٣ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن (عن) (١) ابن أبي ليلى أن عليا أمر رجلا يصلي بالناس في مسجد الكوفة ركعتين] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کوفہ کی مسجد میں لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائی۔ ایک آدمی نے ابن ابی لیلیٰ سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے بغیر خطبہ کے نماز پڑھائی تھی ؟ فرمایا ہاں۔
حدیث نمبر: 5944
٥٩٤٤ - قال: وقال ابن أبي ليلى: يصلي ركعتين فقال رجل لابن أبي ليلى: يصلي بغير خطبة قال: نعم.
حدیث نمبر: 5945
٥٩٤٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا مسلم بن (١) يزيد (بن مذكور) (٢) (الخارفي) (٣) قال: صلى بنا القاسم بن عبد الرحمن يوم عيد في المسجد الجامع ركعتين وخطب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن عبد الرحمن نے عید کے دن جامع مسجد میں دو رکعات نماز پڑھائی اور خطبہ دیا۔
حدیث نمبر: 5946
٥٩٤٦ - حدثنا مروان بن معاوية عن عريف بن درهم قال: رأيت عبد اللَّه بن أبي هذيل يأتي المسجد الأعظم يوم (العيد) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عریف فرماتے ہیں کہ میں نے عبد اللہ بن ہذیل کو عید کے دن بڑی مسجد میں آتے دیکھا ہے۔