حدیث نمبر: 5894
٥٨٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: كان إذا قرأ في العيدين أسمع من يليه ولا يجهر ذلك الجهر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ عیدین کی نماز میں اتنی آواز سے قرائت کرتے کہ قریب کھڑے لوگ سن لیتے، آواز کو بہت زیادہ بلند نہیں کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5895
٥٨٩٥ - حدثنا عمر عن ابن جريج عن عطاء قال: يرفع الصوت بالقراءة في الجمعة والعيدين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ جمعہ اور عیدین میں بلند آواز سے قرائت کی جائے گی۔