حدیث نمبر: 5791
٥٧٩١ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) ابن عيينة قال: (نا) (٢) أيوب قال: سمعت عطاء (قال: سمعت) (٣) ابن عباس يقول: أشهد على رسول اللَّه ﷺ (لصلى) (٤) قبل الخطبة ثم (خطب) (٥) (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خطبہ سے پہلے عید کی نماز پڑھائی، پھر خطبہ دیا۔
حدیث نمبر: 5792
٥٧٩٢ - حدثنا (عبدة) (١) عن عبد الملك عن عطاء عن جابر قال: شهدت ⦗٢١٨⦘ النبي ﷺ يوم عيد بدأ بالصلاة قبل الخطبة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ عید کی نماز پڑھی ہے۔ آپ نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی۔
حدیث نمبر: 5793
٥٧٩٣ - حدثنا عبدة بن سليمان وأبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أن النبي ﷺ وأبا بكر وعمر كانوا يصلون العيدين قبل الخطبة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر عیدین کی نمازیں خطبے سے پہلے پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5794
٥٧٩٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الرحمن بن عابس عن ابن عباس أن النبي ﷺ صلى بهم يوم عيد عند دار كثير بن الصلت (فصلى) (١) بهم قبل الخطبة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر بن صلت کے گھر کے پاس عید کی نماز پڑھائی اور نماز کے بعد خطبہ ارشاد فرمایا۔
حدیث نمبر: 5795
٥٧٩٥ - حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن الشعبي عن البراء قال: خطبنا رسول اللَّه ﷺ يوم النحر بعد الصلاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت براء فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یوم نحر کو نماز کے بعد خطبہ ارشاد فرمایا۔
حدیث نمبر: 5796
٥٧٩٦ - حدثنا يزيد بن هارون قال أنا (١) شعبة عن الأسود بن قيس قال: سمعت جندب بن عبد اللَّه يقول: صلّيت مع النبي ﷺ يوم النحر ثم خطب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جندب بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ یوم نحر کو نماز پڑھی نماز کے بعد آپ نے خطبہ ارشاد فرمایا۔
حدیث نمبر: 5797
٥٧٩٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ابن جريج عن الحسن بن مسلم عن طاوس عن ابن عباس قال: شهدت العيد مع النبي ﷺ ومع أبي بكر وعمر فبدؤوا بالصلاة قبل الخطبة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابوبکر اور حضرت عمر کے ساتھ عید کی نماز پڑھی ہے، وہ سب حضرات خطبہ سے پہلے نماز پڑھایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5798
٥٧٩٨ - حدثنا (ابن عينية عن الزهري عن أبي عبيد مولى ابن أزهر قال: شهدت العيد مع عمر بن الخطاب فبدأ بالصلاة قبل الخطبة) (١)، (قال ثم) (٢) شهدت العيد مع (عثمان) (٣) فبدأ بالصلاة قبل الخطبة قال: وشهدته مع علي فبدأ بالصلاة قبل الخطبة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن خطاب کے ساتھ عید کی نماز پڑھی، انہوں نے خطبے سے پہلے نماز پڑھائی، میں نے حضرت عثمان کے ساتھ عید کی نماز پڑھی انہوں نے خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی، میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ بھی عید کی نماز پڑھی انہوں نے بھی خطبہ سے پہلے نماز پڑھائی۔
حدیث نمبر: 5799
٥٧٩٩ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن ميسرة (١) أبي جميلة قال: شهدت العيد مع علي فلما صلى خطب قال: وكان عثمان يفعله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت میسرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ عید کی نماز پڑھی انہوں نے نماز پڑھانے کے بعد خطبہ ارشاد فرمایا، حضرت عثمان بھی یونہی کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5800
٥٨٠٠ - حدثنا يحيى بن سعيد عن (ابن) (١) جريج عن عطاء أن ابن الزبير سأل ابن عباس قال: كيف أصنع في هذا اليوم يوم عيد وكان الذي بينهما حسن فقال: لا تؤذن ولا تقم وصلِّ قبل الخطبة فلما ساء الذي بينهما أذن وأقام وخطب قبل الصلاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ میں عید کے دن کس طرح نماز پڑھایا کروں ؟ (اس وقت ان کے باہمی تعلقات ٹھیک تھے) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ نہ اذان دیں اور نہ اقامت کہیں اور خطبہ سے پہلے نماز پڑھائیں۔ جب ان کے باہمی تعلقات خراب ہوگئے تو وہ اذان و اقامت کے ساتھ نماز پڑھاتے اور نماز سے پہلے خطبہ دیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5801
٥٨٠١ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد (عن) (١) أنس قال: كانت الصلاة في العيدين قبل الخطبة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازیں خطبے سے پہلے ہوتی تھیں۔
حدیث نمبر: 5802
٥٨٠٢ - حدثنا جرير عن مغيرة عن (شباك) (١) عن إبراهيم قال: كان الإمام يوم العيد يبدأ فيصلي ثم يركب بعيره فيخطب قدر ما يرجع النساء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام عید کے دن پہلے نماز پڑھائے گا، پھر اپنے اونٹ پر سوار ہو کر اتنی دیر خطبہ دے گا کہ عورتیں واپس چلی جائیں۔
حدیث نمبر: 5803
٥٨٠٣ - حدثنا وكيع عن العلاء بن عبد الكريم قال: سمعت أبا البختري يوم (العيد) (١) وسمع رجلا يقول الصلاة قبل الخطبة فقال: السنّة ورب الكعبة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابو البختری نے عید کے دن ایک آدمی کو کہتے ہوئے سنا کہ نماز خطبے سے پہلے ہے تو فرمایا کہ کعبہ کے رب کی قسم ! سنت یہی ہے۔
حدیث نمبر: 5804
٥٨٠٤ - حدثنا كثير (بن) (١) هشام عن جعفر بن برقان عن أبي حمزة مولى يزيد بن المهلب أن مطر بن ناجية (٢) سأل سعيد بن جبير عن الصلاة يوم الأضحى ويوم الفطر (فأمره) (٣) أن يصلي قبل الخطبة فاستنكر الناس ذلك فقال سعيد: هي واللَّه معروفة (هي واللَّه معروفة) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
مطر بن ناجیہ نے حضرت سعید بن جبیر سے عید الاضحی اور عید الفطر کی نماز کا طریقہ دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ خطبے سے پہلے نماز پڑھائیں۔ اس بات کو لوگوں نے ناگوار محسوس کیا تو حضرت سعید نے فرمایا کہ خدا کی قسم ! یہی نیکی ہے، خدا کی قسم ! یہی نیکی ہے۔
حدیث نمبر: 5805
٥٨٠٥ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن يزيد (عن) (١) ابن أبي ليلى قال: صلّى بنا علي العيد ثم خطب على راحلة (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابن ابی لیلیٰ فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہمیں عید کی نماز پڑھائی پھر اپنی سواری پر سوار ہو کر ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا۔