حدیث نمبر: 5727
٥٧٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن أيوب عن نافع قال: كان ابن عمر يصلي الصبح في مسجد رسول اللَّه ﷺ ثم يغدو كما هو إلى المصلَّى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فجر کی نماز مسجد نبوی میں ادا کرتے، پھر اسی حالت میں عید گاہ کی طرف روانہ ہوجاتے۔
حدیث نمبر: 5728
٥٧٢٨ - حدثنا حاتم بن إسماعيل (عن) (١) عبد الرحمن بن (حرملة) (٢) أنه كان ينصرف مع (٣) سعيد بن المسيب من الصبح حين يسلم الإمام في يوم عيد حتى يأتي المصلى عند دار كثير بن الصلت فيجلس عند المصراعين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حاتم بن اسماعیل کہتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن حرملہ عید کے دن صبح کی نماز کا سلام پھیرنے کے بعد حضرت سعید بن مسیب کے ساتھ عید گاہ کی طرف روانہ ہوجاتے جو کثیر بن الصلت کے گھر کے پاس تھی، اور وہاں دروازے کے دونوں کو اڑوں کے درمیان بیٹھ جاتے۔
حدیث نمبر: 5729
٥٧٢٩ - حدثنا أبو الأحوص عن عطاء بن السائب قال: صلّيت الفجر في هذا المسجد في يوم فطر فإذا (أبو) (١) عبد الرحمن وعبد اللَّه بن (معقل) (٢) فلما (قضينا) (٣) الصلاة خرجا وخرجت معهما إلى الجبانة.
مولانا محمد اویس سرور
عطاء بن سائب کہتے ہیں کہ میں نے عید الفطر کے دن فجر کی نماز اس مسجد میں ادا کی ہے۔ ابو عبد الرحمن اور عبد اللہ بن معقل جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو عید گاہ کی طرف روانہ ہوجاتے۔ میں بھی ان کے ساتھ چل پڑتا۔
حدیث نمبر: 5730
٥٧٣٠ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن عبيد المكتب عن إبراهيم قال: كانوا يصلّون الفجر وعليهم ثيابهم، يعني يوم العيد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف فجر کی نماز عید کے کپڑے پہن کر پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 5731
٥٧٣١ - حدثنا وكيع عن عمران عن أبي مجلز قال: ليكن غدوك يوم الفطر من مسجدك إلى مصلّاك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز فرماتے ہیں کہ عید الفطر کے دن فجر کی نماز کے بعد تمہیں عید گاہ کی طرف چلے جانا چاہئے۔
حدیث نمبر: 5732
٥٧٣٢ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن هشام بن عروة قال: كان عروة لا يأتي العيد حتى (تستقل) (١) الشمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ اس وقت تک عید کی نماز کے لئے نہیں جاتے تھے جب تک سورج بلند نہ ہوجائے۔
حدیث نمبر: 5733
٥٧٣٣ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن محمد بن علي وعامر وعطاء قالوا: لا يخرج يوم العيد حتى تطلع الشمس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن علی، عامر اور عطاء فرماتے ہیں کہ عید کی نماز کے لئے اس وقت تک نہ نکلو جب تک سورج بلند نہ ہوجائے۔
حدیث نمبر: 5734
٥٧٣٤ - حدثنا شبابة قال نا ابن أبي ذئب عن عيسى بن سهل بن رافع بن خديج أنه رأى جده رافع بن خديج وبنيه يجلسون في المسجد حتى إذا طلعت الشمس صلوا ركعتين ثم يذهبون إلى المصلى وذلك في الفطر والأضحى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن سھل کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دادا حضرت رافع بن خدیج اور ان کے بیٹوں کو دیکھا کہ مسجد میں بیٹھے رہتے، جب سورج طلوع ہوجاتا تو دو رکعتیں پڑھ کر عید گاہ کی طرف روانہ ہوجاتے، وہ ایسا عید الفطر اور عید الاضحی دونوں عیدوں میں کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5735
٥٧٣٥ - حدثنا شريك عن منصور قال: غدوت إلى إبراهيم يوم عيد فوجدته قد صلى وعليه ثيابه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ میں عید کے دن صبح کی نماز کے وقت ابراہیم کے پاس گیا، وہ نماز پڑھ چکے تھے اور ان پر عید کے کپڑے تھے۔