حدیث نمبر: 5571
٥٥٧١ - حدثنا أبو بكر قال نا هشيم بن بشير وعبد اللَّه بن إدريس عن حصين عن الشعبي عن عوف بن (حصيرة) (١) في الساعة التي ترجى (في) (٢) الجمعة ما بين خروج الإمام إلى أن تقضى الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوف بن حصیرہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت امام کے نکلنے سے لے کر نماز ادا کرنے تک ہے۔
حدیث نمبر: 5572
٥٥٧٢ - حدثنا هشيم قال أخبرنا حجاج عن عطاء عن عبد اللَّه بن سلام قال: مما (بين) (١) العصر إلى أن تغرب الشمس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن سلام فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت عصر سے مغرب تک ہے۔
حدیث نمبر: 5573
٥٥٧٣ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن عطاء عن ابن عباس وأبي هريرة (قالا) (١): الساعة التي تذكر في الجمعة: [ما بين العصر إلى أن تغرب الشمس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت عصر سے مغرب تک ہے۔
حدیث نمبر: 5574
٥٥٧٤ - حدثنا هشيم عن ابن أبي ليلى عن عطاء عن أبي هريرة مثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 5575
٥٥٧٥ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن واصل عن أبي بردة قال: كنت عند ابن عمر] (١) فسئل عن الساعة التي في الجمعة (٢) فقلت: هي الساعة التي اختار اللَّه لها -أو فيها- الصلاة قال: فمسح رأسي و (برّك) (٣) عليّ وأعجبه ما قلت (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا کہ کسی نے ان سے جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت کے بارے میں سوال کیا۔ میں نے کہا کہ یہ وہی وقت ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے نماز کو اختیار فرمایا ہے۔ یہ سن کر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا، مجھے برکت کی دعا دی اور میری بات کو پسند فرمایا۔
حدیث نمبر: 5576
٥٥٧٦ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي بردة (قال) (١): هي عند خروج الإمام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت امام کے نکلنے کا وقت ہے۔
حدیث نمبر: 5577
٥٥٧٧ - حدثنا زيد بن حباب قال: حدثنا معاوية بن صالح قال: (حدثنا) (١) موسى بن يزيد بن موهب أبو عبد الرحمن الأملوكي عن أبي أمامة قال: إني لأرجو أن تكون الساعة التي في الجمعة إحدى هذه الساعات: إذا أذّن المؤذن (و) (٢) الإمام على المنبر أو عند الإقامة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت ان اوقات میں سے اس وقت ہے جب مؤذن اذان دیتا ہے، جب امام منبر پر بیٹھتا ہے، جب اقامت ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 5578
٥٥٧٨ - حدثنا هشيم قال أخبرنا (منصور) (١) عن الحسن أنه كان يقول: هي عند زوال الشمس في وقت الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت نماز کے وقت میں زوال شمس کے بعد ہے۔
حدیث نمبر: 5579
٥٥٧٩ - حدثنا وكيع عن محمد بن قيس (١) عن الشعبي: قال: هي ما بين أن (يحرم) (٢) البيع إلى أن (يحل) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت بیع کے حرام ہونے سے حلال ہونے کے درمیان ہے۔
حدیث نمبر: 5580
٥٥٨٠ - حدثنا وكيع عن الربيع عن قيس بن سعد عن مجاهد قال: هي بعد العصر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت عصر کے بعد کا وقت ہے۔
حدیث نمبر: 5581
٥٥٨١ - حدثنا معاوية (بن) (١) هشام قال: حدثنا سليمان بن قرم عن أبي حبيب عن (نبل) (٢) عن سلامة بنت (أفعى) (٣) قالت: كنت عند عائشة في نسوة فسمعتها تقول: إن يوم الجمعة مثل يوم عرفة كان فيه لساعة يفتح فيها (باب) (٤) الرحمة فقلنا: أي ساعة (هي) (٥)؟ فقالت: حين ينادي المنادي (٦) بالصلاة (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلامہ بنت افعی کہتی ہیں کہ میں کچھ عورتوں کے ساتھ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ تھی، وہ فرما رہی تھیں کہ جمعہ کا دن یوم عرفہ کی طرح ہے، اس میں ایک گھڑی ایسی ہے جس میں رحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ ہم نے سوال کیا کہ وہ کون سی گھڑی ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ جب مؤذن اذان دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 5582
٥٥٨٢ - حدثنا عبيدة بن حميد عن سنان بن حبيب عن (نبل) (١) بنت بدر عن سلامة بنت (أفعى) (٢) عن عائشة قالت: إن يوم الجمعة مثل يوم عرفة تفتح (٣) فيه أبواب الرحمة وفيه ساعة لا يسأل اللَّه العبد شيئا إلا أعطاه قيل: وأية ساعة؟ قالت: إذا أذن المؤذن لصلاة الغداة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جمعہ کا دن یوم عرفہ کی طرح ہے، اس میں ایک گھڑی ایسی ہے جس میں رحمت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ اس میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ اس میں بندہ اللہ تعالیٰ سے جس چیز کا بھی سوال کرتا ہے وہ اسے عطا کردی جاتی ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ وہ کون سی گھڑی ہے ؟ انہوں نے فرمایا جب مؤذن فجر کی اذان دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 5583
٥٥٨٣ - حدثنا أحمد بن إسحاق عن وهيب عن ابن طاوس عن أبيه قال: إن الساعة التي ترجى في الجمعة بعد العصر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن کی ساعت قبولیت عصر کے بعد کا وقت ہے۔