حدیث نمبر: 5563
٥٥٦٣ - [حدثنا أبو محمد عبد اللَّه بن يونس قال حدثنا بقي بن مخلد (أبو) (١) عبد الرحمن ﵀] (٢) قال: حدثنا أبو بكر قال: ثنا جرير بن عبد الحميد عن إبراهيم بن محمد بن المنتشر عن أبيه عن حبيب بن سالم عن النعمان بن بشير أن رسول اللَّه ﷺ كان يقرأ في العيدين والجمعة بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ و ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ وإذا اجتمع العيدان في يوم قرأ بهما فيهما (٣).
حدیث نمبر: 5564
٥٥٦٤ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن عبيد اللَّه بن أبي رافع قال: استخلف مروان أبا هريرة على المدينة وخرج إلى مكة فصلى بنا أبو هريرة الجمعة. فقرأ بـ (سورة الجمعة) في السجدة الأولى وفي الآخرة: ﴿إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ﴾ فقال عبيد اللَّه: فأدركت أبا هريرة حين انصرف فقلت له: إنك قرأت بسورتين كان على يقرأ بهما (في الكوفة) (١) فقال أبو هريرة: إني سمعت رسول اللَّه ﷺ يقرأ بهما (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن ابی رافع فرماتے ہیں کہ مروان نے حضرت ابوہریرہ کو مدینہ میں اپنا نائب بنایا اور خود مکہ چلا گیا۔ حضرت ابوہریرہ نے ہمیں جمعہ کی نماز پڑھائی تو پہلی رکعت میں سورة الجمعہ اور دوسری رکعت میں سورة المنافقین کی تلاوت فرمائی۔ عبید اللہ کہتے ہیں کہ میں نماز پڑھنے کے بعد حضرت ابوہریرہ سے ملا اور میں نے ان سے کہا کہ آپ نے ان دو سورتوں کی تلاوت کی ہے جنہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ کوفہ میں پڑھا کرتے تھے۔ حضرت ابوہریرہ نے فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی انہی سورتوں کی تلاوت کرتے سنا ہے۔
حدیث نمبر: 5565
٥٥٦٥ - حدثنا عبدة عن سفيان عن مخول (١) عن مسلم البطين عن سعيد بن جبير عن ابن عباس أن النبي ﷺ كان يقرأ في الجمعة (بسورة الجمعة) و ﴿إِذَا جَاءَكَ الْمُنَافِقُونَ﴾ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کی نماز میں سورة الجمعہ اور سورة المنافقین کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5566
٥٥٦٦ - حدثنا يعلى عن مسعر عن معبد بن خالد عن زيد بن عقبة عن سمرة قال: كان النبي ﷺ يقرأ في الجمعة بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ و ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کی نماز میں سورة الاعلیٰ اور سورة الغاشیہ کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5567
٥٥٦٧ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن الحكم عن أناس من أهل المدينة أرى فيهم (أبا) (١) جعفر قال: كان يقرأ في الجمعة "بسورة الجمعة" و (المنافقون) فأما "سورة الجمعة" فيبشر بها المؤمنين ويحرضهم، وأما سورة "المنافقين" فيؤيس بها المنافقين ويوبخهم بها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم مدینہ کے کچھ لوگوں جن میں حضرت ابو جعفر بھی شامل ہیں سے روایت کرتے ہیں کہ جمعہ کے دن سورة الجمعۃ اور سورة المنافقین کی تلاوت کی جاتی تھی۔ سورة الجمعہ میں اہل ایمان کو خوشخبری دی جاتی اور انہیں حوصلہ دیا جاتا اور سورة منافقین میں منافقوں کو ڈرایا جاتا اور ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی تھی۔
حدیث نمبر: 5568
٥٥٦٨ - حدثنا عبدة ووكيع عن مسعر عن (عمير) (١) بن (سعيد) (٢) قال: ⦗١٦٤⦘ صليت خلف أبي موسى الجمعة فقرأ ﴿سَبِّحِ (اسْمَ) (٣) رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ و ﴿هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ﴾ (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمیر بن سعد کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو موسیٰ کے پیچھے جمعہ کی نماز پڑھی، انہوں نے اس میں سورة الجمعہ اور سورة المنافقین کی تلاوت کی۔
حدیث نمبر: 5569
٥٥٦٩ - حدثنا إسماعيل بن عياش عن محمد بن عجلان قال: صليت خلف عمر بن عبد العزيز وأبي بكر بن عمرو الجمعة فقرأ في الركعة الأولى "بسورة الجمعة" وفي الركعة الثانية بـ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن عجلان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز اور حضرت ابوبکر بن عمرو کے پیچھے جمعہ کی نماز پڑھی۔ ان دونوں نے پہلی رکعت میں سورة الجمعہ اور دوسری رکعت میں سورة الاعلیٰ کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 5570
٥٥٧٠ - حدثنا غندر عن أشعث عن الحسن في القراءة يوم الجمعة قال: يقرأ الإمام بما شاء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن جمعہ کی نماز کی قراءت کے بارے میں فرماتے ہیں کہ امام جہاں سے چاہے پڑھ لے۔