کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھنا مستحب ہے جس میں سجدہ ہو
حدیث نمبر: 5553
٥٥٥٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن أبي فروة عن أبي الأحوص قال: كان رسول اللَّه ﷺ يقرأ في صلاة الغداة يوم الجمعة ﴿(الم) (١) (١) ⦗١٦٠⦘ تَنْزِيلُ﴾ [السجدة: ١ - ٢] (السجدة) (٢) وسورة من المفصل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں الم تنزیل السجدۃ اور مفصل میں سے کسی سورت کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5554
٥٥٥٤ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يستحب أن يقرأ يوم الجمعة بسورة فيها سجدة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اس بات کو مستحب خیال کیا جاتا تھا کہ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت پڑھی جائے جس میں سجدہ ہو۔
حدیث نمبر: 5555
٥٥٥٥ - حدثنا ابن نمير عن سفيان عن جابر عن الشعبي قال: ما شهدت ابن عباس قرأ يوم الجمعة إلا بـ ﴿تَنزِبلُ﴾ و ﴿هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ﴾ (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے جب بھی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی انہوں نے اس میں سورة الم تنزیل السجدۃ اور سورة الدھر کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 5556
٥٥٥٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن شريك عن أبي إسحاق عن سعيد بن جبير قال: ما صليت خلف ابن عباس يوم الجمعة الغداة إلا قرأ بسورة فيها سجدة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے جب بھی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ فجر کی نماز پڑھی انہوں نے اس میں ایسی سورت تلاوت فرمائی جس میں سجدہ تھا۔
حدیث نمبر: 5557
٥٥٥٧ - حدثنا وكيع عن حسن بن صالح عن أبيه عن عثمان بن أبي صفية عن علي أنه قرأ في الفجر يوم الجمعة بسورة الحشر وسورة الجمعة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورة الحشر اور سورة الجمعہ کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 5558
٥٥٥٨ - حدثنا محمد بن أبي (عدي) (١) عن ابن عون قال: كانوا يقرؤون يوم الجمعة (بسورة) (٢) فيها سجدة فسألت محمدا فقال: لا أعلم به بأسا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ لوگ جمعہ کے دن فجر کی نماز میں ایسی سورت کی تلاوت کرتے تھے جس میں سجدہ ہو، میں نے اس بارے میں محمد سے سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 5559
٥٥٥٩ - حدثنا عبدة عن سفيان عن مخول (١) عن مسلم البطين عن سعيد بن جبير عن ابن عباس أن النبي ﷺ يقرأ في صلاة الفجر يوم الجمعة بـ ﴿الم (١) ⦗١٦١⦘ تَنْزِيلُ﴾، ﴿هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ حِينٌ مِنَ الدَّهْرِ﴾ [الإنسان: ١] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورة الم تنزیل اور سورة الدھر کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 5560
٥٥٦٠ - حدثنا الفضل بن دكين قال حدثنا زهير عن أبي إسحاق قال: أمنا (١) إبراهيم بن عبد الرحمن بن عوف ونحن بالمدينة فصليت وراءه يوم الجمعة صلاة الغداة فقرأ: ﴿آلمَ (١) تَنزِيل﴾ و ﴿هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم بن عبد الرحمن بن عوف نے مدینہ میں ہماری امامت کرائی۔ انہوں نے جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورة الم تنزیل اور سورة دہر کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 5561
٥٥٦١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن (سعد) (١) (بن) (٢) إبراهيم عن عبد الرحمن بن هرمز عن أبي هريرة أن النبي ﷺ كان يقرأ في الفجر يوم الجمعة بـ ﴿المَ (١) تَنزيلُ﴾ و ﴿هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ﴾ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن فجر کی نماز میں سورة الم تنزیل اور سورة الدھر کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5562
٥٥٦٢ - حدثنا ابن ففميل عن مغيرة عن أبي حمزة الأعور عن إبراهيم أنه صلى ⦗١٦٢⦘ بهم يوم الجمعة (ق) (١) الفجو فقرأ بهم: ﴿كهيعص﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حمزہ کہتے ہیں کہ ابراہیم نے ہمیں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں سورة کھیعص کی تلاوت فرمائی۔