حدیث نمبر: 5470
٥٤٧٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن خصيف عن أبي عبيدة عن عبد اللَّه قال: كان يصلي قبل الجمعة أربعا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوعبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ جمعہ سے پہلے چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5471
٥٤٧١ - حدثنا معاذ بن معاذ عن ابن عون عن نافع قال: كان ابن عمر يهجر يوم الجمعة فيطيل الصلاة قبل أن يخرج الإمام (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ کے دن جلدی مسجد چلے جاتے تھے اور امام کے آنے سے پہلے لمبی نماز پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5472
٥٤٧٢ - حدثنا شريك عن عمرو بن عثمان قال: قال عمر بن عبد العريز: صلِّ قبل الجمعة عشر ركعات.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز فرماتے ہیں کہ جمعہ سے پہلے دس رکعات پڑھو۔
حدیث نمبر: 5473
٥٤٧٣ - حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يصلون قبلها أربعا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف جمعہ سے پہلے چار رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5474
٥٤٧٤ - حدثنا غندر عن عمران عن أبي مجلز أنه كان يصلي في بيته ركعتين يوم الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مجلز جمعہ کے دن اپنے گھر میں دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5475
٥٤٧٥ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن (وهيب) (١) عن ابن طاوس عن أبيه أنه كان لا يأتي المسجد يوم الجمعة حتى يصلي في بيته ركعتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس جمعہ کے دن اس وقت تک مسجد نہ جاتے جب تک اپنے گھر میں دور کعتیں نہ پڑھ لیتے۔