کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو دو رکعتیں پڑھے
حدیث نمبر: 5466
٥٤٦٦ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن الرجل يجيء يوم الجمعة قبل أن يسلّم الإمام قال: يصلي ركعتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو جمعہ کے دن امام کے سلام پھیرنے سے ذرا پہلے نماز میں شریک ہو تو وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ دو رکعت نماز ادا کرے۔
حدیث نمبر: 5467
٥٤٦٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال أخبرنا جويبر عن الضحاك قال: إذا أدرك الناس يوم الجمعة (جلوسا) (١) صلى ركعتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدۂ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو دو رکعتں پڑھے۔
حدیث نمبر: 5468
٥٤٦٨ - حدثنا يزيد بن هارون عن أبي حنيفة (عن حماد) (١) عن إبراهيم قال: يصلي ركعتين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدۂ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو دو رکعتیں پڑھے۔
حدیث نمبر: 5469
٥٤٦٩ - حدثنا شريك عن عامر بن شقيق عن أبي وائل قال: قال عبد اللَّه: من أدرك التشهد فقد أدرك الصلاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جس شخص نے تشہد کو پالیا اس نے نماز کو پالیا۔