کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے
حدیث نمبر: 5440
٥٤٤٠ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا هشيم قال أخبرنا زكريا بن أبي زائدة عن أبي إسحاق [عن أبي الأحوص قال: قال عبد اللَّه: من أدرك ركعة من الجمعة فليصل ⦗١٣٨⦘ إليها أخرى، ومن لم يدرك الركوع فليصل أربعا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملائے۔ اور جسے رکوع نہ ملے وہ چار رکعت پڑھے۔
حدیث نمبر: 5441
٥٤٤١ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق] (١) عن أبي الأحوص قال: قال عبد اللَّه: من أدرك الجمعة فهي ركعتان ومن لم يدرك فليصلّ أربعا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جسے جمعے کی نماز مل جائے تو وہ دو رکعتیں پڑھے اور جسے نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔
حدیث نمبر: 5442
٥٤٤٢ - حدثنا هشيم عن يحيى بن سعيد عن نافع عن ابن عمر قال: من أدرك (من) (١) الجمعة ركعة (فليضف) (٢) إليها أخرى (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملالے۔
حدیث نمبر: 5443
٥٤٤٣ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم قال: قال أبو معمر: شيء وددت أني كانت سألت عنه الأسود قال: قال إبراهيم: وما هو فلعلك قد كفيته؟ قال: الرجل يدرك من الجمعة ركعة؟ قال: قال الأسود: من أدرك من الجمعة ركعة فليصلّ ركعة أخرى ومن لم يدرك الركوع فليصلّ أربعا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت معمر نے ایک مرتبہ فرمایا کہ ایک چیز ایسی تھی جس کے بارے میں میں حضرت اسود سے سوال کرنا چاہتا تھا۔ ابراہیم نے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے ؟ شاید میں آپ کی یہ ضرورت پوری کرسکوں۔ حضرت معمر نے فرمایا کہ وہ آدمی جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ کیا کرے ؟ ابراہیم نے فرمایا کہ حضرت اسود فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے اور جسے ایک رکوع بھی نہ ملے وہ چار رکعات پڑھ لے۔
حدیث نمبر: 5444
٥٤٤٤ - [حدثنا هشيم قال: (حدثنا) (١) إسماعيل بن سالم قال: سمعت الشعبي يقول: من أدرك الخطبة فهي الجمعة، ومن أدرك ركعتين فهي الجمعة، ومن ⦗١٣٩⦘ أدرك ركعة فقد أدرك الجمعة فليصل ركعة أخرى، ومن لم يدرك الركوع فليصل أربعا] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جسے خطبہ مل جائے اسے جمعہ مل گیا اور جسے دو رکعتیں مل جائیں اسے بھی جمعہ مل گیا اور جسے ایک رکعت مل جائے اسے بھی جمعہ مل گیا اور وہ ساتھ ایک رکعت ملالے۔ اور جسے ایک رکوع بھی نہ ملے وہ چار رکعت نماز ادا کرے۔
حدیث نمبر: 5445
٥٤٤٥ - [حدثنا هشيم قال أنا يونس عن الحسن.
مولانا محمد اویس سرور
حسن ، ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت ملے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے اور جسے ایک رکوع بھی نہ ملے وہ چار رکعات پڑھ لے۔
حدیث نمبر: 5446
٥٤٤٦ - ومغيرة عن إبراهيم.
حدیث نمبر: 5447
٥٤٤٧ - وإسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي (قالوا) (١): من أدرك ركعة من الجمعة فليضف إليها أخرى ومن لم يدرك الرهوع فليصلّ أربعًا] (٢).
حدیث نمبر: 5448
٥٤٤٨ - حدثنا هشيم عن حجاج عن أبي الضحى عن مسروق قال: قال عبد اللَّه: من لم يدرك الركوع (يوم) (١) الجمعة فليصلّ أربعا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کے دن ایک رکوع بھی نہ ملے وہ چار رکعت نماز ادا کرے۔
حدیث نمبر: 5449
٥٤٤٩ - حدثنا هشيم قال أخبرنا سعيد عن قتادة عن أنس وسعيد بن المسيب أنهما قالا: من أدرك (من الجمعة) (١) ركعة فليصل إليها أخرى (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس اور حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک اور رکعت ملالے۔
حدیث نمبر: 5450
٥٤٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن حسين بن ذكوان عن الحسن ومحمد قالا: إذا أدرك ركعة من الجمعة أضاف إليها أخرى.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے۔
حدیث نمبر: 5451
٥٤٥١ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي إسحاق عن الأسود وعلقمة قالا: إذا أدركت من الجمعة ركعة فأضف إليها أخرى
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود اور حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ جب تمہیں جمعہ کی ایک رکعت مل جائے تو اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملالو۔
حدیث نمبر: 5452
٥٤٥٢ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: من أدرك ركعة فليضف إليها ركعة أخرى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے۔
حدیث نمبر: 5453
٥٤٥٣ - [حدثنا ابن مهدي عن حماد عن هشام عن أبيه قال: إذا أدرك ركعة من الجمعة صلى إليها أخرى] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے۔
حدیث نمبر: 5454
٥٤٥٤ - حدثنا خالد بن حيان عن جعفر قال: قلت لميمون: أدركت ركعة من الجمعة فقال: أما أنا قكنت (بانيا) (١) على ما يقي.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت میمون سے کہا کہ اگر مجھے جمعہ کی ایک رکعت ملے تو میں کیا کروں ؟ انہوں نے فرمایا کہ اگر میرے ساتھ ایسا ہوتا تو میں اسی نماز کو مکمل کرتا۔
حدیث نمبر: 5455
٥٤٥٥ - حدثنا (أبو بكر قال نا) (١) حفص بن غياث عن الأعمش عن إبراهيم قال: كانوا يقولون من فاتته ركعة من الجمعة فليصل إليها ركعة أخرى ومن لم يدرك فليصل أربعا.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف کہا کرتے تھے کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے۔ اور جسے ایک رکوع بھی نہ ملے وہ چار رکعت نماز پڑھے۔
حدیث نمبر: 5456
٥٤٥٦ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع قال: إذا أدركت ركعة فأضف إليها أخرى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہں ا کہ جب تمہیں جمعہ کی ایک رکعت مل جائے تو اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملالو۔
حدیث نمبر: 5457
٥٤٥٧ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن الزبير بن عدي عن سالم قال: إذا أدرك من الجمعة ركعة أضاف إليها أخرى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے۔
حدیث نمبر: 5458
٥٤٥٨ - حدثنا إسحاق الرازي عن حنظلة عن القاسم أن سالما قال: لو لم أدرك من الجمعة إلا ركعة لأضفت إليها ركعة أخرى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ اگر مجھے جمعہ کی صرف ایک رکعت ملے تو میں اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملاؤں گا۔