حدیث نمبر: 5432
٥٤٣٢ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا (هشام) (١) بن أبي عبد اللَّه عن يحيى بن أبي كثير قال: حدثت عن عمر بن الخطاب أنه قال: إنما جعلت الخطبة مكان الركعتين فإن لم يدرك الخطبة فليصل أربعًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جمعہ کا خطبہ دو رکعتوں کے بدلے میں رکھا گیا ہے اس لئے جسے خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔
حدیث نمبر: 5433
٥٤٣٣ - حدثنا هشيم قال: أنا (داود) (١) بن أبي هند عن عطاء أنه كان يقول: إذا لم يدرك الخطبة فليصل أربعا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرمایا کرتے تھے کہ جسے جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔
حدیث نمبر: 5434
٥٤٣٤ - حدثنا ابن عيينة عن ابن أبي نجيح عن عطاء وطاوس ومجاهد قالوا: إذا فاتته الخطبة يوم الجمعة صلّى أربعا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء، حضرت طاوس اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔
حدیث نمبر: 5435
٥٤٣٥ - حدثنا معتمر عن أبيه قال بلغني عن عطاء وطاوس قال: من فاته القصص يوم الجمعة فليصل أربعًا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔
حدیث نمبر: 5436
٥٤٣٦ - حدثنا معتمر عن برد عن مكحول قال: إذا فاتته الخطبة صلّى أربعا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔
حدیث نمبر: 5437
٥٤٣٧ - [حدثنا زيد بن حباب عن موسى بن عبد الواحد (الرملي) (١) قال: سمعت عطاء بن يزيد الليثي قال: إذا فاتته الخطبة فليصل أربعا] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن یزید لیثی فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعتیں پڑھے۔
حدیث نمبر: 5438
٥٤٣٨ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن (عون) (١) قال: ذكر لمحمد قول أهل مكة: إذا لم يدرك الخطبة صلّى أربعا فقال: ليس هذا بشيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ محمد کے سامنے اہل مکہ کے اس قول کا ذکر کیا گیا کہ جس شخص کو جمعہ کا خطبہ نہ ملے وہ چار رکعت نماز پڑھ لے۔ تو انہوں نے فرمایا کہ یہ کوئی بات نہیں۔
حدیث نمبر: 5439
٥٤٣٩ - حدثنا وكيع عن الأوزاعي عن عمرو بن شعيب عن عمر بن الخطاب قال: كانت الجمعة أربعا، فجعلت ركعتين من أجل الخطبة فمن فاتته الخطبة فليصل أربعا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جمعہ کی چار رکعتیں تھیں، پھر دو رکعتیں خطبے کی وجہ سے کم کردی گئیں۔ پس جس کا خطبہ رہ جائے وہ چار رکعتیں پڑھے۔