حدیث نمبر: 5284
٥٢٨٤ - حدثنا أبو بكر قال ثنا أبو الأحوص عن سماك عن جابر بن سمرة (قال) (١): كانت لرسول اللَّه ﷺ خطبتان يجلس بينهما يقرأ القرآن ويذكّر الناس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو خطبے دیا کرتے تھے، ان دونوں کے درمیان آپ بیٹھتے تھے۔ ان خطبوں میں آپ قرآن مجید کی تلاوت فرماتے اور لوگوں کو وعظ و نصیحت فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5285
٥٢٨٥ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: كان رسول اللَّه ﷺ يخطب قائما ثم يجلس ثم يقوم يخطب خطبتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوکر خطبہ ارشاد فرماتے ، پھر بیٹھتے، پھر کھڑے ہوتے۔ آپ دو خطبے دیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5286
٥٢٨٦ - حدثنا جرير عن ليث عن طاوس قال: لم يكن أبو بكر ولا عمر يقعدون على المنبر يوم الجمعة وأول من قعد معاوية (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر اور حضرت عمر جمعہ کے دن منبر پر بیٹھا نہیں کرتے تھے۔ سب سے پہلے بیٹھ کر حضرت معاویہ نے خطبہ دیا۔
حدیث نمبر: 5287
٥٢٨٧ - حدثنا علي بن مسهر (عن) (١) ليث عن طاوس قال: خطب رسول اللَّه ﷺ قائما وأبو بكر (قائما) (٢) (وعمر قائما) (٣) وعثمان قائمًا، وأول من جلس على المنبر معاوية بن أبي سفيان (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہوکر خطبہ دیا، حضرت ابوبکر نے کھڑے ہوکر خطبہ دیا، حضرت عثمان نے کھڑے ہوکر خطبہ دیا، سب سے پہلے جنہوں نے بیٹھ کر خطبہ دیا وہ حضرت معاویہ ہیں۔
حدیث نمبر: 5288
٥٢٨٨ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن الحسن عن (أبي) (١) إسحاق قال: رأيت عليا يخطب على المنبر فلم يجلس حتى فرغ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو منبر پر خطبہ دیتے دیکھا وہ خطبے سے فارغ ہونے تک نہیں بیٹھے۔
حدیث نمبر: 5289
٥٢٨٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن عمرو بن مرة عن أبي عبيدة عن كعب بن عجرة قال: دخل المسجد وعبد الرحمن بن أم (١) الحكم يخطب قاعدا فقال: انظروا إلى هذا (الحدث) (٢) يخطب قاعدا قال اللَّه تعالى: ﴿وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا ⦗١٠٩⦘ انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا﴾ (٣) [الجمعة: ١١].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت کعب بن عجرہ مسجد میں داخل ہوئے تو عبد الرحمن بن ام الحکم بیٹھ کر خطبہ دے رہے تھے۔ حضرت کعب بن عجرہ نے فرمایا کہ اس بدعتی کو دیکھو کہ یہ بیٹھ کر خطبہ دے رہا ہے ! اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : جب وہ تجارت کو یا کسی غیر اہم کام کو بھی دیکھتے ہیں تو اس کی طرف چل پڑتے ہیں اور آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 5290
٥٢٩٠ - [حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن إبراهيم عن علقمة (قال) (١): سأله رجل: أكان النبي ﵊ يخطب قائما أو قاعدا قاله: ألست تقرأ ﴿وَتَرَكُوكَ قَائِمًا﴾ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ سے ایک آدمی نے سوال کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر خطبہ دیا کرتے تھے یا کھڑے ہوکر ؟ انہوں نے فرمایا کہ کیا تم نے قرآن مجید کی یہ آیت نہیں پڑھی { وَتَرَکُوک قَائِمًا } یعنی وہ آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 5291
٥٢٩١ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن سالم عن جابر قال: أقبلت عير بتجارة يومًا (الجمعة) (١) ورسول اللَّه ﷺ يخطب فانصرف الناس ينظرون وبقي رسول اللَّه (في) (٢) اثنى عشر رجلا فنزلت هذه الآية: ﴿وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا﴾ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کا خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ تجارت کے کچھ اونٹ آئے۔ لوگ جا کر انہیں دیکھنے لگے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صرف بارہ آدمی رہ گئے۔ اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی : جب وہ تجارت کو یا کسی غیر اہم کام کو بھی دیکھتے ہیں تو اس کی طرف چل پڑتے ہیں اور آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 5292
٥٢٩٢ - حدثنا جرير عن ليث عن طاوس قاله: الجلوس على المنبر يوم الجمعة بدعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن منبر پر بیٹھنا بدعت ہے۔
حدیث نمبر: 5293
٥٢٩٣ - حدثنا أحمد بن عبد اللَّه عن زائدة عن عبد الملك بن عمير قال: كان المغيرة يخطب في الجمعة قائما ولم يكن له إلا مؤذن واحد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ حضرت مغیرہ بن شعبہ جمعہ کے دن کھڑے ہوکر خطبہ دیا کرتے تھے اور ان کا ایک ہی مؤذن تھا۔
حدیث نمبر: 5294
٥٢٩٤ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى قال: (حدثنا) (١) حسن بن صالح عن سماك قال: رأيت النعمان يخطب قائما (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت نعمان کو کھڑے ہوکر خطبہ دیتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 5295
٥٢٩٥ - حدثنا شبابة بن سوار (قال: حدثنا) (١) ابن أبي ذئب عن صالح قال: رأيت أبا هريرة وكان (مروان) (٢) استخلفه على المدينة فكان يخطب خطبتين ويجلس جلستين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح فرماتے ہیں کہ مروان نے حضرت ابوہریرہ کو مدینہ کا گورنر بنایا تھا۔ وہ دو خطبے دیا کرتے تھے اور دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھتے تھے۔
حدیث نمبر: 5296
٥٢٩٦ - حدثنا المحاربي عن حجاج (عن) (١) الحكم عن مقسم عن ابن عباس عن النبي ﷺ أنه كان يخطب يوم الجمعة قائما ثم يقعد ثم يقوم فيخطب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن کھڑے ہوکر خطبہ دیتے، پھر بیٹھ جاتے پھر کھڑے ہوتے اور خطبہ دیتے۔
حدیث نمبر: 5297
٥٢٩٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم قال: سئل عبد اللَّه عن الخطبة يوم الجمعة فقرأ: ﴿وَتَرَكُوكَ قَائِمًا﴾ (١). حدثنا وكيع عن أبي سنان عن عمرو بن مرة قال: سألت أبا عبيدة عن الخطبة (يوم الجمعة) (٢) فقرأ: ﴿وَتَرَكُوكَ قَائِمًا﴾.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ سے جمعہ کے خطبہ کی کیفیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَتَرَکُوک قَائِمًا } یعنی وہ آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 5298
٥٢٩٨ - حدثنا وكيع عن يزيد عن ابن سيرين سئل عن خطبة النبي ﷺ يوم الجمعة فقرأ: ﴿وَتَرَكُوكَ قَائِمًا﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین سے جمعہ کے خطبہ کی کیفیت کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَتَرَکُوک قَائِمًا } یعنی وہ آپ کو کھڑے کا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں۔
حدیث نمبر: 5299
٥٢٩٩ - حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: إنما خطب معاوية قاعدا حيث كثر شحم بطنه ولحمه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت معاویہ نے اس وقت بیٹھ کر خطبہ دیا تب جب ان کے جسم میں گوشت اور چربی بڑھ گئی تھی۔
حدیث نمبر: 5300
٥٣٠٠ - حدثنا وكيع قال ثنا العمري عن نافع عن ابن عمر أن النبي ﷺ كان يخطب خطبتين يجلس بينهما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو خطبے دیتے تھے اور ان دونوں کے درمیان بیٹھتے تھے۔