کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک جمعہ کی نماز کا وقت ہو جانے کے بعد سفر پر جانا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 5217
٥٢١٧ - حدثنا أبو معاوية عن ابن جريج عن عطاء عن عائشة قالت: إذا أدركتك (ليلة) (١) الجمعة فلا تخرج حتى تصلي الجمعة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب جمعہ کی نماز کا وقت ہوجائے تو نماز پڑھے بغیر کسی سفر پر مت نکلو۔
حدیث نمبر: 5218
٥٢١٨ - حدثنا ابن نمير عن محمد بن إسحاق عن عبد الرحمن بن القاسم عن أبيه أنه كان يسافر ليلة الجمعة فإذا طلع الفجر لم يسافر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لرحمن بن قاسم فرماتے ہیں کہ میرے والد جمعہ کی رات کو سفر کرلیا کرتے تھے لیکن جب فجر طلوع ہوجاتی تو سفر نہیں کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5219
٥٢١٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن خيثمة قال: كانوا يستحبون إذا حضرت الجمعة أن لا يخرجوا حتى يُجمّعوا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ جب جمعہ کی نماز کا وقت ہوجائے تو جمعہ پڑھنے تک سفر پر نہ نکلیں۔
حدیث نمبر: 5220
٥٢٢٠ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن (حسان) (١) بن عطية قال: إذا سافر يوم الجمعة دعي عليه أن لا يصاحب ولا يعان على سفره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسان بن عطیہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص جمعہ کے دن سفر کرے تو اس کے لئے یہ بددعا کی جائے گی کہ کوئی اس کے ساتھ نہ جائے اور کوئی اس کے سفر میں اس کی مدد نہ کرے۔
حدیث نمبر: 5221
٥٢٢١ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عمن سمع سعيد (بن) (١) المسيب يقول: السفر يوم الجمعة بعد الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن جمعہ کی نماز کے بعد سفر کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 5222
٥٢٢٢ - حدثنا حفص بن غياث عن ليث عن مجاهد قال: خرج (قوم) (١) وقد حضرت الجمعة فاضطرم عليهم خباؤهم (٢) نارا من غير نار يرونها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جو لوگ جمعہ کی نماز کا وقت ہوجانے کے بعد سفر کے لئے نکلیں تو ان پر ایک آگ اس آگ کے علاوہ جل جاتی ہے جو وہ دیکھ رہے ہیں۔
حدیث نمبر: 5223
٥٢٢٣ - حدثنا شاذان عن حماد بن سلمة عن هشام بن عروة أن عروة كان يسافر ليلة الجمعة ولا ينتظر الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ جمعہ کی رات کو سفر کیا کرتے تھے اور جمعہ کا انتظار نہیں کرتے تھے۔