حدیث نمبر: 5209
٥٢٠٩ - حدثنا شريك عن الأسود بن قيس عن أبيه قال: قال عمر: الجمعة لا تمنع من سفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ جمعہ سفر سے نہیں روکتا۔
حدیث نمبر: 5210
٥٢١٠ - حدثنا ابن إدريس عن محمد بن عمرو عن صالح بن كيسان أن أبا عبيدة خرج يوم الجمعة في بعض أسفاره ولم ينتظر الجمعة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صالح بن کیسان فرماتے ہیں کہ حضرت ابو عبیدہ جمعہ کے دن اپنے ایک سفر پر نکلے اور جمعہ کی نماز کا انتظار نہیں کیا۔
حدیث نمبر: 5211
٥٢١١ - حدثنا عباد بن العوام عن يحيى بن سعيد عن نافع أن ابنا لسعيد بن زيد ابن نفيل كان بأرض له بالعقيق على رأس أميال من المدينة فلقي ابن عمر غداة الجمعة فأخبره بشكواه فانطلق إليه وترك الجمعة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن زید کے ایک صاحبزادے عقیق میں اپنی زمین پر رہتے تھے۔ جو مدینہ سے کئی میل کے فاصلے پر تھی ایک دن وہ جمعہ کی صبح حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ملے اور اپنی ایک شکایت کا ذکر کیا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ان کے ساتھ چل پڑے اور جمعہ کی نماز چھوڑ دی۔
حدیث نمبر: 5212
٥٢١٢ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا يونس عن الحسن قال: لا بأس بالسفر يوم الجمعة ما لم يحضر وقت الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن جمعہ کے وقت سے پہلے پہلے سفر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 5213
٥٢١٣ - حدثنا هشيم قال أخبرنا خالد عن ابن سيرين أنه كان يقول ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین بھی یونہی فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 5214
٥٢١٤ - حدثنا عباد بن العوام عن خالد عن ابن سيرين قال: لا بأس بالسفر يوم الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جمعہ کے دن سفر کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 5215
٥٢١٥ - حدثنا أبو أسامة عن الوليد بن كثير عن محمد بن كعب (عن) (١) عبد الرحمن بن أبي (ذؤيب) (٢) قال: خرجت مع الزبير مخرجا يوم الجمعة فصلى ⦗٩٥⦘ الجمعة أربعا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن ابی ذؤیب فرماتے ہیں کہ میں حضرت زبیر کے ساتھ جمعہ کے دن ایک سفر پر نکلا، انہوں نے جمعہ کی چار رکعت نماز ادا فرمائی۔
حدیث نمبر: 5216
٥٢١٦ - حدثنا الفضل (١) عن ابن أبي ذئب قال رأيت ابن شهاب يريد أن يسافر يوم الجمعة ضحوة فقلت له: تسافر يوم الجمعة؟ (فقال) (٢): إن رسول اللَّه ﷺ سافر يوم الجمعة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب کہتے ہیں کہ میں نے ابن شہاب کو دیکھا کہ انہوں نے جمعہ کے دن دوپہر کے وقت سفر کرنے کا ارادہ کیا، میں نے ان سے کہا کہ آپ جمعہ کے دن سفر کریں گے ؟ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کے دن سفر فرمایا تھا۔