حدیث نمبر: 5170
٥١٧٠ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن شعبة عن عطاء بن أبي ميمونة عن أبي رافع عن أبي هريرة أنهم كتبوا إلى عمر يسألونه عن الجمعة فكتب، جمعوا ⦗٨٧⦘ حيث (ما) (١) كنتم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے حضرت عمر کو خط لکھ کر جمعہ کے بارے میں سوال کیا۔ انہوں نے جواب میں لکھا کہ تم جہاں کہیں بھی ہو جمعہ پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 5171
٥١٧١ - حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان قال: كتب عمر بن عبد العزيز إلى عدي ابن عدي: أيما أهل قرية ليسوا بأهل عمود ينتقلون فأمّر عليهم أميرا يجمّع بهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز نے عدی بن عدی کو خط لکھا کہ کسی بستی کے لوگ اگر خانہ بدوش نہ ہوں اور ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں منتقل ہونا چاہیں تو وہ اپنے اوپر ایک امیر مقرر کرلیں جو انہیں جمعہ پڑھائے۔
حدیث نمبر: 5172
٥١٧٢ - حدثنا ابن إدريس عن (معقل) (١) عن عطاء قال: إذا كانت قرية لازقة بعضها ببعض جمّعوا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر ایک بستی دوسری کے ساتھ ملی ہوئی ہو تو وہ جمعہ پڑھائیں گے۔
حدیث نمبر: 5173
٥١٧٣ - حدثنا ابن إدريس عن مالك قال: كان أصحاب محمد (١) في هذه المياه بين مكة والمدينة يُجمّعون (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام مکہ اور مدینہ کے درمیان چشموں میں بھی جمعہ پڑھایا کرتے تھے۔