حدیث نمبر: 5155
٥١٥٥ - حدثنا أبو بكر قال (حدثنا) (١) جرير عن ليث عن نافع عن ابن عمر أنه كان يغتسل للجنابة والجمعة غسلا واحدا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ اور جنابت کے لئے ایک ہی غسل فرمایا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5156
٥١٥٦ - حدثنا حماد بن خالد عن عبد الرحمن بن أبي الموالي عن عمر بن أبي مسلم قال: كان (بنو) (١) (أخي) (٢) عروة بن الزبير يغتسلون في الحمام يوم الجمعة فيقول عروة: يا بني أخي إنما اغتسلتم في الحمام من الوسخ فاغتسلوا للجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن ابی مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت عروہ بن زبیر کے بھتیجے جمعہ کے دن حمام میں غسل کیا کرتے تھے۔ حضرت عروہ نے ان سے فرمایا کہ اے میرے بھتیجو ! تم نے حمام میں میل کچیل دور کرنے کے لئے غسل کیا ہے۔ اب جمعہ کے لئے بھی غسل کرو۔
حدیث نمبر: 5157
٥١٥٧ - حدثنا زيد بن حباب قال حدثني يحيى بن عبد اللَّه بن أبي قتادة قال حدثتني أمي أن أباها حدثها أن بعض ولد أبي قتادة دخل عليه يوم الجمعة (ينفض) (١) رأسه مغتسلا فقال: للجمعة اغتسلت؟ فقال لا ولكن من (الجنابة) (٢) قال: فأعد غسلا للجمعة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن عبد اللہ بن ابی قتادہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے میری والدہ نے بیان کیا کہ ان کے والد فرماتے تھے کہ ابو قتادہ کے ایک صاحبزادے جمعہ کے دن غسل کرکے بالوں کو جھاڑتے ہوئے آئے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا تم نے جمعہ کے لئے غسل کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا نہیں یہ جنابت کا غسل تھا۔ حضرت ابوقتادہ نے فرمایا کہ پھر جمعہ کے لئے بھی غسل کرو۔
حدیث نمبر: 5158
٥١٥٨ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا جرير عن ليث عن نافع عن ابن عمر أنه كان يغتسل للجنابة والجمعة غسلا واحدا (١) (٢).