کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کسی نے جمعہ کے دن طلوع فجر کے بعد غسل کر لیا تو یہ بھی کافی ہے
٥١٣٧ - حدثنا أبو الأحوص عن منصور عن مجاهد قال: إذا اغتسل يوم الجمعة بعد طلوع الفجر من الجنابة أجزأه من غسل (يوم) (١) الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے جمعہ کے دن طلوع فجر کے بعد جنابت کا غسل کرلیا تو اس کا جمعہ کا غسل بھی ہوجائے گا۔
٥١٣٨ - [حدثنا هشيم قال أخبرنا يونس عن الحسن.
مولانا محمد اویس سرور
حسن، ابراہیم اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے جمعہ کے طلوع فجر کے بعد غسل کرلیا تو اس کا جمعہ کا غسل بھی ہوجائے گا۔
٥١٤٠ - وعبد الملك عن عطاء أنهم قالوا: إذا اغتسل الرجل يوم الجمعة بعد طلوع الفجر أجزأه من غسل الجمعة] (١).
٥١٤١ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حبيب (بن) (١) أبي العالية عن مجاهد مثل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے بھی یونہی منقول ہے۔
٥١٤٢ - حدثنا وكيع عن معمر عن أبي جعفر قال: إذا اغتسل بعد طلوع الفجر أجزأه من غسل (يوم) (١) الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے جمعہ کے طلوع فجر کے بعد غسل کرلیا تو اس کا جمعہ کا غسل بھی ہوجائے گا۔
٥١٤٣ - [حدثنا (ابن أبي غنية) (١) عن أبيه عن الحكم قال: من أغتسل يوم الجمعة بعد طول الفجر أجزأه من غسل الجمعة] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے جمعہ کے طلوع فجر کے بعد غسل کرلیا تو اس کا جمعہ کا غسل بھی ہوجائے گا۔
٥١٤٤ - حدثنا وكيع عن عمر بن (بشير) (١) عن الشعبي قال: سئل عن رجل اغتسل يوم الجمعة بسحر قال: يجزيه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی آدمی نے جمعہ کے دن سحری کے وقت غسل کرلیا تو کیا اس کا جمعہ کا غسل ہوجائے گا ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں ہوجائے گا۔