٥١٢٥ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا هشيم قال أخبرنا (١) الأعمش عن إبراهيم عن علقمة أنه كان لا يغتسل يوم الجمعة في السفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے۔
٥١٢٦ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن سالم عن ابن عمر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے۔
٥١٢٨ - حدثنا وكيع عن بن أبي ذئب عن (خاله) (١) الحارث بن عبد الرحمن عن ابن جبير بن مطعم أنه كان لا يغتسل يوم الجمعة في السفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر بن مطعم کے بیٹے جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے۔
٥١٢٩ - حدثنا ابن علية عن ليث أن مجاهدا وطاوسا كانا لا يغتسلان في السفر يوم الجمعة وكان سعيد بن جبير يغتسل حين جيء به أسيرا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد اور حضرت طاوس جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے۔ حضرت سعید بن جبیر نے اس وقت بھی جمعہ کے دن غسل کیا جب انہیں قیدی بنا کر لایا گیا تھا۔
٥١٣٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن جابر قال: سألت القاسم عن الغسل يوم الجمعة في السفر؟ (فقال) (١): (٢) كان ابن عمر لا يغتسل، وأنا أرى لك أن لا تغتسل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے جمعہ کے دن کے غسل کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے۔ میں بھی تمہارے لئے یہی سمجھتا ہوں کہ تم سفر میں غسل نہ کرو۔
٥١٣١ - حدثنا الفضل بن دكين عن إسرائيل عن جابر [عن عبد الرحمن بن الأسود أن الأسود وعلقمة كانا يغتسلان يوم الجمعة في السفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود اور حضرت علقمہ جمعہ کے دن سفر میں غسل نہ کیا کرتے تھے۔
٥١٣٢ - حدثنا الفضل بن دكين عن إسرائيل عن جابر] (١) عن إياس بن معاوية قال: إنما الغسل على من حضر الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ایاس بن معاویہ فرماتے ہیں کہ جمعہ کا غسل اس پر واجب ہے جو جمعہ کی نماز پڑھے۔