کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جن حضرات کے نزدیک ایک ہی جگہ مستقل طور پر نماز پڑھنے کی اجازت ہے
حدیث نمبر: 5073
٥٠٧٣ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (١) يحيى بن سعيد عن عمر (بن) (٢) نبيه عن ⦗٦٤⦘ جمهان قال: رأيت سعدا جاء مرارا والناس في الصلاة فمشى بين الصف والجدار حتى انتهى إلى مصلاه وكان يصلي عند (الأسطوانة) (٣) الخامسة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جمہان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سعد کو کئی مرتبہ دیکھا کہ وہ مسجد میں آئے اور لوگ نماز پڑھ رہے تھے۔ وہ صف اور دیوار کے درمیان چلتے ہوئے اپنی نماز پڑھنے کی جگہ پر پہنچ گئے۔ وہ پانچویں ستون کے پاس نماز پڑھا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 5073
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن، جمهان صدوق وعمر ثقة.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5073، ترقيم محمد عوامة 5018)
حدیث نمبر: 5074
٥٠٧٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عبيد اللَّه بن أبي يزيد قال: رأيت المسور بن مخرمة بعدما (تقام) (١) (الصلاة) (٢) يتخلل الصفوف حتى ينتهي إلى الثاني (أو) (٣) الأول (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن ابی یزید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مسور بن مخرمہ کو دیکھا کہ جماعت کھڑی ہونے کے بعد صفوں کے درمیان سے گذرتے ہوئے پہلی یا دوسری صف میں پہنچ گئے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 5074
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5074، ترقيم محمد عوامة 5019)
حدیث نمبر: 5075
٥٠٧٥ - حدثنا معن بن عيسى عن محمد بن صالح التمار (١) قال: رأيت القاسم ابن محمد يلزم مصلى واحدا في المسجد يصلي فيه ولا يصلي في غيره ورأيت سعيد بن المسيب يفعل ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد کو دیکھا کہ وہ مسجد میں ایک مخصوص جگہ نماز پڑھا کرتے تھے وہ اس جگہ کے علاوہ کہیں اور نماز نہ پڑھتے تھے۔ میں نے حضرت سعید بن مسیب کو بھی ایسا کرتے دیکھا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 5075
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5075، ترقيم محمد عوامة 5020)