کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کچھ لوگ سفر میں نماز پڑھنا بھول جائیں یا نماز کے وقت سوئے رہ جائیں تو وہ کیا کریں؟
حدیث نمبر: 4970
٤٩٧٠ - حدثنا وكيع عن أسامة بن (زيد) (١) عن معاذ بن عبد اللَّه بن (خبيب) (٢) عن جابر قال: لما قدمنا مع رسول اللَّه ﷺ قال لي: "يَا جَايرْ هَلْ صَلَّيْتَ؟ " قلت: لا، قال: "فَصَلِّ رَكْعَتَيْنِ" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جب ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک سفر سے واپس آئے تو آپ نے مجھ سے پوچھا کہ اے جابر ! کیا تم نے نماز پڑھ لی ہے ؟ میں نے کہا نہیں۔ انہوں نے فرمایا کہ پھر دو رکعتیں پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 4971
٤٩٧١ - حدثنا وكيع عن كامل أبي العلاء عن أبي صالح أن عثمان كان إذا قدم من سفر صلى ركعتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان جب سفر سے واپس آتے تو دو رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4972
٤٩٧٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق (عن) (١) الحارث عن علي ⦗٤٤⦘ قال: إذا قدمت فصل ركعتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم سفر سے واپس آؤ تو دو رکعت نماز پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 4973
٤٩٧٣ - حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن مقاتل بن بشير (العجلي) (١) عن رجل يقال له موسى أن ابن محباس قدم من سفر فصلى في بيته ركعتين على طنفسة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ایک مرتبہ سفر سے واپس آئے اور انہوں نے ایک دری کے اوپر دو رکعت نماز ادا فرمائی۔
حدیث نمبر: 4974
٤٩٧٤ - حدثنا أبو أسامة عن ابن جريج عن الزهري عن عبد الرحمن بن (كعب) (١) بن مالك عن أبيه أن النبي ﷺ كان لا يقدم من سفر إلا نهارا في الضحى فإذا قدم بدأ بالمسجد فصلى ركعتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کعب بن مالک فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دن کو چاشت کے وقت سفر سے واپس تشریف لایا کرتے تھے اور جب آپ واپس آتے تو سب سے پہلے مسجد میں جا کردو رکعت نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔