حدیث نمبر: 4859
٤٨٥٩ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع عن مسعر (عن) (١) سعد بن إبراهيم عن حميد بن عبد الرحمن قال: قال عمر: من فاته شيء من قراءته (٢) بالليل فصلى ما بينه وبين الظهر فكأنما صلى بالليل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کا رات کو تلاوت کرنے کا معمول ہو اور نہ کرسکے تو ظہر سے پہلے پہلے کرلے، اس طرح گویا کہ اس نے رات کو یہ عمل کرلیا۔
حدیث نمبر: 4860
٤٨٦٠ - حدثنا وكيع عن الأوزاعي عن عبدة عن أبي بكر (بن محمد) (١) بن عمرو بن حزم أن رجلا استأذن على عمر بالهاجرة فحجبه طويلا ثم أذن له فقال: إني كنت نمت عن حزبي فكنت أقضيه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن عمرو فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوپہر کے وقت حضرت عمر سے حاضری کی اجازت مانگی۔ انہوں نے کافی دیر تک اسے اجازت نہ دی۔ پھر اسے اجازت مل گئی۔ حضرت عمر نے اس سے فرمایا کہ میں رات کو قرآن مجید کا کچھ حصہ پڑھا کرتا تھا وہ آج رات نہ پڑھ سکا تو اسے اس وقت پڑھ رہا تھا۔
حدیث نمبر: 4861
٤٨٦١ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عثمان الثقفي عن (أبي) (١) عبيد اللَّه مولى ابن عباس قال: قال علي: من فاته شيء من حزبه (٢) (فصلاه) (٣) ارتفاع النهار ⦗٢٢⦘ فكأنما صلاه بالليل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کا رات کی تلاوت کا کوئی وظیفہ چھوٹ جائے تو دن نکلنے کے بعد اسے پڑھنا ایسا ہی ہے جیسے رات کو پڑھنا۔
حدیث نمبر: 4862
٤٨٦٢ - حدثنا وكيع عن أفلح عن القاسم قال: كنا نأتي عائشة قبل صلاة الفجر فأتيناها ذات يوم فإذا هي تصلي فقالت: نمت عن (حزبي) (١) في هذه الليلة فلم أكن للأدعه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قاسم کہتے ہیں کہ ہم فجر (غالباً ظہر ہونا چاہئے) کی نماز سے پہلے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا کرتے تھے ایک دن ہم حاضر ہوئے تو وہ نماز پڑھ رہی تھیں۔ انہوں نے فرمایا کہ میں آج رات اپنے وظیفے کی نماز نہ پڑھ سکی تو میں نے اسے چھوڑنا مناسب نہ سمجھا اس لئے اس وقت پڑھ رہی ہوں۔
حدیث نمبر: 4863
٤٨٦٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة قال: من فاته جزؤه من الليل فقضاه قبل أن تزول الشمس فقد أدرك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کا رات کو کوئی عمل فوت ہوجائے اور وہ سورج کے زوال سے پہلے اس کی قضا کرلے تو گویا اس نے اپنے عمل کو پالیا۔