کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر امام کوئی نماز پڑھ رہا ہو اور مقتدی کوئی دوسری نماز پڑھ رہے ہوں تو مقتدیوں کی نماز نہیں ہوگی
حدیث نمبر: 4839
٤٨٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: أخبرنا (١) منصور عن الحسن قال: يصلي العصر فإذا فرغ صلى الظهر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ (اگر ظہر کی نماز چھوٹ گئی ہو تو) پہلے عصر کی نماز پڑھے پھر ظہر کی۔
حدیث نمبر: 4840
٤٨٤٠ - حدثنا ابن علية عن ليث عن طاوس قال: إذا ذكر وهو في العصر أنه لم يصل الظهر فإنه يصلي العصر ثم يصلي الظهر بعد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی کو عصر کی نماز کے دوران یاد آئے کہ اس نے ظہر کی نماز نہیں پڑھی تو پہلے عصر کی نماز پڑھ لے پھر ظہر کی۔
حدیث نمبر: 4841
٤٨٤١ - حدثنا حفص بن غياث عن مالك بن أنس عن نافع عن ابن عمر أنه كان يقول: إذا ذكرت وأنت تصلي العصر أنك لم تصل الظهر مضيت فيها ثم صليت الظهر فإذا (صليت العصر، و) (١) ذكرت أنك لم تصل الظهر ⦗١٧⦘ (فصليت) (٢) أجزأتك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ اگر تمہیں عصر کی نماز کے دوران یاد آئے کہ تم نے ظہر کی نماز نہیں پڑھی تو عصر کی نماز پڑھتے رہو ، اس کے بعد ظہر کی نماز پڑھو۔ جب تمہیں عصر کی نماز پڑھنے کے بعد یاد آئے کہ تم نے ظہر کی نماز نہیں پڑھی تو تمہاری عصر کی نماز ہوگئی۔
حدیث نمبر: 4842
٤٨٤٢ - حدثنا حفص عن أشعث بن عبد الملك عن الحسن مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے بھی یونہی منقول ہے۔