کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ (اگر ظہر کی نماز چھوٹ گئی ہو تو ) پہلے عصر کی نماز پڑھے پھر ظہر کی
حدیث نمبر: 4833
٤٨٣٣ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا شريك عن جابر عن عامر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر اور ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم عصر کی نماز پڑھ رہے ہو اور تمہیں یاد آجائے کہ ابھی تم نے ظہر کی نماز نہیں پڑھی تو نماز توڑ دو اور پہلے ظہر کی نماز پڑھو پھر عصر کی۔
حدیث نمبر: 4834
٤٨٣٤ - وعن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا كنت في صلاة العصر فذكرت أنك لم تصل الظهر فانصرف فصل الظهر ثم صل العصر.
حدیث نمبر: 4835
٤٨٣٥ - حدثنا هشيم قال (أخبرنا) (١) مغيرة عن إبراهيم في رجل نسي الظهر ثم ذكرها وهو في العصر قال: ينصرف (ويصلي) (٢) الظهر ثم يصلي العصر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس شخص کے بارے میں جو ظہر کی نماز پڑھنا بھول جائے اور اسے عصر کے وقت میں ظہر کی نماز یاد آئے تو وہ عصر کی نماز توڑ دے اور پہلے ظہر کی نماز پڑھے پھر عصر کی۔
حدیث نمبر: 4836
٤٨٣٦ - حدثنا هشيم قال أخبرنا مغيرة في حديثه وإن ذكرها بعد ما صلى العصر فقد مضت ويصلي الظهر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ اپنی روایت میں فرماتے ہیں کہ اگر اسے عصر کی نماز پڑھنے کے بعد یاد آیا تو عصر کی نماز ہوگئی اب وہ ظہر کی نماز پڑھ لے۔
حدیث نمبر: 4837
٤٨٣٧ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: (إن) (١) ذكر وهو في الصلاة انصرف (فصلى) (٢) الظهر ثم صلى العصر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کو عصر کی نماز میں یاد آئے کہ اس نے ظہر کی نماز نہیں پڑھی تو اس نماز کو توڑ دے اور پہلے ظہر کی نماز پڑھے پھر عصر کی۔
حدیث نمبر: 4838
٤٨٣٨ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: (سألت) (١) الحكم وحمادا عن رجل ذكر صلاة وهو في صلاة، قالا: (إذا) (٢) ذكرها قبل أن يتشهد أو يجلس مقدار التشهد (٣) ترك هذه وعاد إلى تلك، (وإن) (٤) ذكرها بعد ذلك اعتد (٥) بهذه وعاد إلى تلك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ ہم نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو ایک نماز پڑھ رہا ہو اور اسے دوسری نماز یاد آجائے۔ ان دونوں حضرات نے فرمایا کہ اگر اسے تشہد پڑھنے سے پہلے یا تشہد کی مقدار بیٹھنے سے پہلے یاد آئے تو وہ اس نماز کو چھوڑ دے اور پہلے اس نماز کو ادا کرے اور اگر تشہد کے بعد یاد آئے تو اس نماز کو شمار کرے اور دوسری نماز کی طرف لوٹ آئے۔