٤٦٧٤ - حدثنا أبو (الأحوص) (١) (عن أبي إسحاق) (٢) عن أبي سلمة (بن) (٣) عبد الرحمن عن أم سلمة أم المؤمنين قالت: والذي ذهب بنفسه ما مات حتى كان أكثر صلاته وهو جالس (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ام سلمہ ام المؤمنین فرماتی ہیں کہ وہ ذات جو اس دنیا سے چلی گئی (یعنی حضور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات با برکات) وفات سے پہلے ان کی اکثر نمازیں بیٹھ کر ہوتی تھیں۔
٤٦٧٥ - حدثنا أبو أسامة عن كهمس عن عبد اللَّه بن شقيق قال سألت عائشة: ⦗٥١٣⦘ (أكان) (١) النبي ﷺ يصلي قاعدا؟ قالت: بعد ما حطمته (السن) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن شقیق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھا کرتے تھے ؟ انہوں نے فرمایا کہ ہاں جب آپ کی عمر مبارک زیادہ ہوگئی تھی۔
٤٦٧٦ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) عن حسن بن صالح عن السماك عن جابر بن سمرة قال: ما مات رسول اللَّه ﷺ حتى صلَّى قاعدًا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وفات سے پہلے بیٹھ کر نماز پڑھا کرتے تھے۔