کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر امام کی نماز کا کچھ حصہ مقتدی سے چھوٹ جائے تو وہ اس کو امام کی طرز پر قضاء کرے
حدیث نمبر: 4629
٤٦٢٩ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم قال: إذا انتهى إلى الإمام وقد سها قبل ذلك فليسجد مع الإمام ثم ليقض ما سبق به.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص جماعت میں شریک ہو اور امام کو اس سے پہلے سہو ہوچکا ہے تو وہ امام کے ساتھ سجدۂ سہو کرے پھر اپنی نماز کو پورا کرے۔
حدیث نمبر: 4630
٤٦٣٠ - حدثنا هشيم قال (أخبرنا) (١) يونس عن الحسن كما قال إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
حسن بھی یونہی فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 4631
٤٦٣١ - (حدثنا أبو بكر) (١) قال (حدثنا) (٢) ابن مبارك عن هشام عن الحسن قال: إذا سبق ببعض الصلاة وقد سها (٣) الإمام قال: يسجد مع الإمام ثم يقوم فيقضي.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص جماعت میں شریک ہو اور امام کو اس سے پہلے سہو ہوچکا ہے تو وہ امام کے ساتھ سجدۂ سہو کرے پھر اپنی نماز کو پورا کرے۔
حدیث نمبر: 4632
٤٦٣٢ - حدثنا ابن مبارك عن جويبر عن الضحاك مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک بھی یونہی فرماتے ہیں۔
حدیث نمبر: 4633
٤٦٣٣ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن ابن سيرين والحسن قال ابن سيرين: يقضي ثم يسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ پہلے اپنی نماز پوری کرے پھر سجدۂ سہو کرے۔ حسن فرماتے ہیں کہ پہلے سجدۂ سہو کرے پھر نماز پوری کرے۔
حدیث نمبر: 4634
٤٦٣٤ - وقال الحسن: يسجد مع الإمام ثم يقوم فيقضي.
حدیث نمبر: 4635
٤٦٣٥ - حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم قال: يسجد مع الإمام فإذا انصرف قام فقضى ما سبقه به.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ وہ امام کے ساتھ سجدہ کرے، جب امام فارغ ہوجائے تو پھر کھڑا ہوکر باقی نماز پوری کرے۔