کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر ایک آدمی کو نماز میں ایک سے زیادہ سہو ہوں تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 4619
٤٦١٩ - حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن سعيد عن رجل من أصحاب عكرمة أن رسول اللَّه ﷺ كان يلحظ في الصلاة من غير أن يثني عنقه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ کے ایک شاگرد بیان کرتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں گردن مبارک کو موڑے بغیر آنکھیں گھما کر دیکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4620
٤٦٢٠ - حدثنا سهل بن يوسف (عن) (١) التيمي عن عكرمة أنه كان يفعله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت تیمی کہتے ہیں کہ حضرت عکرمہ بھی ایسا کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4621
٤٦٢١ - حدثنا هشيم قال: بعض أصحابنا (أخبرني) (١) عن الزهري عن سعيد ابن المسيب قال: كان رسول اللَّه ﷺ يلحظ في الصلاة ولا يلتفت (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز میں آنکھیں گما کر دیکھتے تھے لیکن چہرہ مبارک نہ پھیرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4622
٤٦٢٢ - [حدثنا (١) هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: كان يقول: إذا دخل على الإمام السهو فلم يدر ما هو، فليلمح إلى من خلفه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ اگر امام کو نماز میں سہو ہوجائے اور اسے اس کے بارے میں علم نہ ہو تو پیچھے مڑ کر اپنے پیچھے کھڑے شخص کو معلوم کرلے۔
حدیث نمبر: 4623
٤٦٢٣ - حدثنا هشيم قال أخبرنا (١) خالد عن أنس بن سيرين قال: رأيت أنس ابن مال يتشرف إلى الشيء ينظر إليه في الصلاة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو نماز میں کسی چیز کو دیکھتے ہوئے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 4624
٤٦٢٤ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (١) أبو خالد الأحمر عن حميد عن معاوية بن قرة قال. قيل لابن عمر: إن ابن الزبير إذا قام إلى الصلاة لم يلتفت ولم يتحرك قال: لكننا نلتفت ونتحرك (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معاویہ بن قرہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا گیا کہ حضرت ابن زبیر جب نماز میں کھڑے ہوتے ہیں تو نہ ادھر ادھر دیکھتے ہیں اور نہ حرکت کرتے ہیں۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ لیکن ہم تو ادھر ادھر دیکھتے بھی ہیں اور حرکت بھی کرتے ہیں۔
حدیث نمبر: 4625
٤٦٢٥ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا سها الإمام فلم يدر كم صلى نظر ما يصنع من خلفه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر امام کو سہو ہوجائے اور اسے معلوم نہ ہوسکے کہ کتنی نماز پڑھ چکا ہے تو اپنے پیچھے کھڑے شخص کو دیکھ لے کہ وہ کیا کرتا ہے۔
حدیث نمبر: 4626
٤٦٢٦ - حدثنا وكيع عن الوليد بن عبد اللَّه بن جميع قال: رأيت إبراهيم يلحظ يمينا وشمالا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ولید بن عبد اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو نماز میں آنکھیں گھماکر دائیں بائیں دیکھتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 4627
٤٦٢٧ - حدثنا وكيع عن (فطر) (١) قال: رأيت ابن (معقل) (٢) يفعله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فطر کہتے ہیں کہ حضرت ابن معقل بھی یوں کیا کرتے تھے۔