حدیث نمبر: 4599
٤٥٩٩ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (١) ابن فضيل عن الحسن بن (عبيد اللَّه) (٢) عن إبراهيم أنه سجد سجدتي السهو ولا نعلمه نقص فنقول: إنك لم تنقص شيئا فيقول: إني حدثت نفسي بشيء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبید اللہ کہتے ہیں کہ ابراہیم نے سہو کے دو سجدے کئے لیکن ہمیں معلوم نہ تھا کہ انہوں نے کیا کمی کی ہے۔ ہم نے ان سے عرض کیا کہ آپ نے کچھ کمی تو کی نہیں پھر سجدے کیوں کئے ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے اپنے نفس میں کچھ محسوس کیا تھا۔
حدیث نمبر: 4600
٤٦٠٠ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (١) وكيع قال: حدثنا (٢) نعيم بن حكيم عن أبي مريم الثقفي قال: صلى بنا الحسن بن علي المغرب فلما قضى الصلاة سجد سجدتين ولم نره سها فلما سلم قلنا له قال: إني سهوت (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مریم ثقفی کہتے ہیں کہ ہمیں حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ نے مغرب کی نماز پڑھائی۔ جب انہوں نے نماز مکمل کرلی تو سہو کے دو سجدے کئے حالانکہ ہمیں نہیں معلوم کہ ان سے کیا سہو ہوا تھا۔ جب انہوں نے سلام پھیرلیا تو اس بارے میں ہم نے ان سے عرض کیا کہ آپ نے ایسا کیوں کیا ؟ انہوں نے فرمایا کہ مجھے سہو ہوا تھا۔