کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کسی آدمی کو سہو نہ ہو اور وہ سجدہ سہو کر لے تو اس کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 4596
٤٥٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) ابن فضيل عن عبد الملك عن عطاء في الرجل يدخل مع الإمام فيسهو قال: تجزئه صلاة الإمام وليس عليه سهو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اس شخص کے بارے میں جسے امام کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے سہو ہوجائے فرماتے ہیں کہ امام کی نماز اس کے لئے کافی ہے، اس پر سجدۂ سہو لازم نہیں۔
حدیث نمبر: 4597
٤٥٩٧ - حدثنا ابن فضيل عن عبيد عن إبراهيم قال: ليس على من خلف الإمام سهو.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام کے پیچھے سہو ہونے پر سجدۂ سہو لازم نہیں۔
حدیث نمبر: 4598
٤٥٩٨ - حدثنا (خالد) (١) بن حيان (٢) عن بكار عن مكحول قال: ليس على من خلف الإمام سهو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ امام کے پیچھے سہو ہونے پر سجدۂ سہو لازم نہیں۔