کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص نا مکمل نماز پڑھ کر سلام پھیر دے اور کسی سے گفتگو بھی کر لے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 4573
٤٥٧٣ - حدثنا أبو بكر قال (حدثنا) (١) حفص عن أشعث عن عطاء قال: صلى ابن الزبير فسلم في ركعتين ثم قام إلى الحجر فاستلمه فسبح (به) (٢) القوم فرجع (فأتم) (٣) وسجد سجدتين قال: فذكرت ذلك لابن عباس فقال: للَّه أبوه، ما أماط عن سنة نبيه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر نے نماز پڑھائی اور دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ پھر حجراسود کے پاس جا کر اس کا استلام کیا۔ لوگوں نے تسبیح کہی تو وہ واپس آگئے اور دو سجدے کئے۔ عطاء کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ابن زبیر کے کیا کہنے ! وہ اپنے نبی کی سنت سے دور نہیں ہوئے۔
حدیث نمبر: 4574
٤٥٧٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن خصيف عن أبي عبيدة عن عبد اللَّه أنه سلم في ركعتين فقام (فأتم) (١) وسجد سجدتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ کہتے ہیں کہ حضرت عبدا للہ نے دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیا، پھر کھڑے ہوکر نماز مکمل کی اور دو سجدے کئے۔
حدیث نمبر: 4575
٤٥٧٥ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم في رجل سها في صلاته فسلم في ركعتين قال: ثم ذكر قال: يمضي في صلاته ويسجد سجدتين.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اس شخص کے بارے میں جسے نماز میں سہو ہوجائے اور وہ دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دے فرماتے ہیں کہ وہ نماز جاری رکھے اور سہو کے دو سجدے کرے۔
حدیث نمبر: 4576
٤٥٧٦ - حدثنا وكيع عن شريك عن ابن الأصبهاني قال: صلى بنا ابن أبي ليلى فسلم في الركعتين فسبحنا به فقام فأتم] (١) الصلاة فلما فرغ سجد سجدتين قال: (فذكرت) (٢) ذلك لعكرمة فقال: أحسن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن اصبہانی کہتے ہیں کہ ہمیں حضرت ابن ابی لیلیٰ نے نماز پڑھائی اور دو رکعتیں پڑھ کر سلام پھیر دیا۔ ہم نے تسبیح کہی تو وہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے نماز کو مکمل فرمایا۔ جب نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے دو سجدے کئے۔ ابن اصبہانی کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر حضرت عکرمہ سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ بہت اچھا طریقہ ہے۔
حدیث نمبر: 4577
٤٥٧٧ - حدثنا وكيع عن الربيع عن الحسن قال: إذا سلم في الركعتين أتم وسجد سجدتي السهو.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب دو رکعتیں پڑھ کر کوئی سلام پھیر دے تو نماز مکمل کرے اور سہو کے دو سجدے کرے۔