کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص دور کعتیں پڑھ کر سلام پھیر دے اور پھر یاد آئے کہ نماز پوری نہیں ہوئی تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 4561
٤٥٦١ - حدثنا أبو بكر قال: (نا) (١) علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن الشعبي قال: صليت خلف المغيرة بن شعبة فقام في الثانية فسبح الناس به فلم يجلس فلما سلّم وانفتل سجد سجدتين وهو جالس ثم قال: هكذا رأيت رسول اللَّه ﷺ صنع (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کے پیچھے نماز پڑھی، وہ دوسری رکعت میں کھڑے ہونے لگے تو لوگوں نے تسبیح کہی لیکن وہ نہیں بیٹھے۔ جب انہوں نے سلام پھیرا اور بیٹھ کر سہو کے دو سجدے کئے۔ پھر فرمایا کہ میں نے رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھی یونہی کرتے دیکھا تھا۔
حدیث نمبر: 4562
٤٥٦٢ - حدثنا محمد بن فضيل عن بيان عن قيس قال: صلى سعد بن مالك بأصحابه فقام في الركعة (الثالثة) (١) فسبح به القوم فلم يجلس وسبح هو وأشار إليهم أن (قوموا) (٢) فصلى وسجد سجدتين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس کہتے ہیں کہ سعد بن مالک نے اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی۔ وہ دوسری رکعت میں کھڑے ہونے لگے تو لوگوں نے تسبیح کہی، لیکن وہ نہیں بیٹھے اور لوگوں کو اشارہ کرکے کہا کہ کھڑے ہوجائیں، پھر انہوں نے نماز پڑھائی اور سہو کے دو سجدے کئے۔
حدیث نمبر: 4563
٤٥٦٣ - حدثنا محمد بن فضيل وعبد اللَّه بن نمير عن يحيى بن سعيد عن عبد الرحمن الأعرج أن ابن بحينة أخبره: أن رسول اللَّه ﷺ قام في اثنتين من الظهر ⦗٤٨٦⦘ نسي الجلوس حتى إذا فرغ من صلاته إلا أن يسلم سجد سجدتي السهو وسلّم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن بحینہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظہر کی دو رکعتیں پڑھنے کے بعد بجائے بیٹھنے کے کھڑے ہوگئے۔ پھر جب آپ نماز سے فارغ ہونے لگے سلام پھیرنے سے پہلے سہو کے دو سجدے کئے اور سلام پھیرا۔
حدیث نمبر: 4564
٤٥٦٤ - حدثنا (١) عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن نافع عن ابن الزبير أنه قام في ركعتين فسبح القوم حتى إذا عرف أنه قد وهم فمضى في صلاته (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر دو رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہونے لگے تو لوگوں نے تسبیح کہی۔ یہاں تک کہ انہوں نے جان لیا کہ انہیں وہم ہوگیا ہے پھر بھی وہ نماز پڑھتے رہے۔
حدیث نمبر: 4565
٤٥٦٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عون عن الشعبي أن النعمان بن بشير صلى فنهض في الركعتين فسبحوا به فمضى فلما فرغ سجد سجدتي السهو وهو جالس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت نعمان بن بشیر نے نماز پڑھائی، وہ دو رکعتیں پڑھ کر اٹھنے لگے تو لوگوں نے تسبیح کہی لیکن وہ نماز پڑھتے رہے۔ جب نماز سے فارغ ہوگئے تو انہوں نے بیٹھ کر سہو کے دو سجدے کئے۔
حدیث نمبر: 4566
٤٥٦٦ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن عون قال: قلت للشعبي: صليت ركعتين فلما أردت أن أجلس قُمتُ قال: لو كنت أنا لمضيت.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی سے کہا کہ میں نے دو رکعت نماز پڑھی، جب مجھے بیٹھنا چاہئے تھا تو میں کھڑا ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں ہوتا تو میں نماز پڑھتا رہتا۔
حدیث نمبر: 4567
٤٥٦٧ - حدثنا شبابة قال حدثنا (١) ليث بن سعد عن يزيد (أن) (٢) عبد الرحمن ابن شماسة حدثه أن عقبة بن عامر قام في صلاة وعليه جلوس فقال الناس: سبحان اللَّه فعرف الذي يريدون فلما أن صلى سجد سجدتين وهو جالس، (ثم قال) (٣): إني قد سمعت قولكم، وهذه سنة (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا لرحمن بن شماسہ فرماتے ہیں کہ حضرت عقبہ بن عامر نماز میں بیٹھنے کی جگہ کھڑے ہوگئے۔ لوگوں نے سبحان اللہ کہا تو وہ ان کا مقصد سمجھ گئے۔ جب انہوں نے نماز پڑھ لی تو بیٹھے بیٹھے دو سجدے کئے۔ اور فرمایا کہ میں نے تمہاری بات سن لی تھی اور یہ سنت ہے۔
حدیث نمبر: 4568
٤٥٦٨ - حدثنا يحيى بن عبد الملك بن أبي (غنية) (١) عن عبد الملك عن عطاء في الرجل يصلي ركعتين من المكتوبة ثم يقوم قال: (إن استتم) (٢) قائما مضى في صلاته فإذا هو أكمل صلاته سجد سجدتين وهو جالس بعدما يسلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اس شخص کے بارے میں جو فرض نماز کی دو رکعتیں پڑھ کر کھڑا ہوجائے فرماتے ہیں اگر وہ پوری طرح کھڑا ہوجائے تو اپنی نماز کو جاری رکھے۔ اور جب نماز مکمل کرلے تو سلام پھیرنے کے بعد دوسجدے کرے۔
حدیث نمبر: 4569
٤٥٦٩ - حدثنا عبد الأعلى عن يونس عن الحسن في رجل صلى ركعتين من المكتوبة ونسي أن يتشهد حتى نهض قال: إذا استوى قائما مضى في صلاته وسجد سجدتي السهو.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے بارے میں جو فرض کی دو رکعتںّ پڑھ رہا ہو اور تشہد پڑھنا بھول جائے اور کھڑ ا ہونے لگے فرماتے ہیں کہ اگر وہ پوری طرح کھڑا ہوگیا ہے تو نماز جاری رکھے اور سہو کے دو سجدے کرے۔
حدیث نمبر: 4570
٤٥٧٠ - حدثنا محمد بن بشر قال حدثنا (١) (مسعر) (٢) عن ثابت (بن) (٣) عبيد قال: صليت خلف المغيرة بن شعبة فقام في الركعتين فلم يجلس فلما فرغ سجد سجدتين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت بن عبید کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ کے پیچھے نماز پڑھی، وہ دو رکعتیں پڑھنے کے بعد بیٹھنے کے بجائے کھڑے ہوگئے اور فارغ ہوئے تو انہوں نے سہو کے دو سجدے کئے۔
حدیث نمبر: 4571
٤٥٧١ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن محمد قال: صلى بنا عمران بن حصين في المسجد فنهض في الركعتين أو قعد في ثلاث وأكثر (١) ظن هشام أنه (قعد) (٢) في الركعتين فلما أتم الصلاة سجد سجدتي السهو (٣).
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ حضرت عمران بن حصین نے ہمیں مسجد میں نماز پڑھائی، وہ دو رکعتیں پڑھ کر کھڑے ہوگئے یا تین رکعتیں پڑھ کر بھٹص گئے۔ ہشام کا غالب گمان یہ ہے کہ وہ دو رکعتیں پڑھ کر بیٹھ گئے تھے۔ جب انہوں نے نماز مکمل کرلی تو سہو کے دو سجدے فرمائے۔
حدیث نمبر: 4572
٤٥٧٢ - حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن الشعبي قال: صلى الضحاك بن قيس بالناس الظهر فلم يجلس في الركعتين الأوليين (١) فلما سلم سجد سجدتين وهو جالس (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی کہتے ہیں کہ ضحاک بن قیس نے لوگوں کو ظہر کی نماز پڑھائی اور پہلی دو رکعتوں کے بعد نہیں بیٹھے۔ جب سلام پھیرا تو بیٹھ کر سہو کے دو سجدے کئے۔