حدیث نمبر: 4550
٤٥٥٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الحسن بن عبيد اللَّه عن إبراهيم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ہر سہو میں دو سجدے واجب ہیں۔
حدیث نمبر: 4551
٤٥٥١ - وعن شعبة عن جابر عن الشعبي قالا: في كل سهو سجدتان.
حدیث نمبر: 4552
٤٥٥٢ - حدثنا (المعلى) (١) بن منصور قال (أخبرنا) (٢) الهيثم بن حميد عن عبيد اللَّه بن عبيد عن زهير الحمصي عن ثوبان قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لِكُلِّ سَهْوٍ سَجْدَتَانِ" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثوبان کہتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہر سہو میں دو سجدے واجب ہیں۔
حدیث نمبر: 4553
٤٥٥٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي فروة قال: صلى بنا (عبد الرحمن) (١) ابن أبي ليلى فلما جلس تحرك للقيام سجد سجدتي السهو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو فروہ کہتے ہیں کہ حضرت عبدا لرحمن بن ابی لیلیٰ نے ہمیں نماز پڑھائی، جب وہ بیٹھے تو (غلطی سے ) انہوں نے قیام کے لئے حرکت کی اور سہو کے دو سجدے کئے۔
حدیث نمبر: 4554
٤٥٥٤ - حدثنا ابن فضيل عن يحيى بن سعيد قال: أمّنا أنس في سفر فصلى بنا العصر ركعتين فلما جلس في الثانية نسي أن يسلم فذهب ليقوم فسبحنا به فلما جلس سلّم وسجد سجدتي السهو (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یحییٰ بن سعید کہتے ہیں کہ حضرت انس نے ہمیں ایک سفر میں عصر کی دو رکعتیں پڑھائیں، جب وہ دوسری رکعت میں بیٹھے تو سلام پھیرنا بھول گئے اور کھڑے ہونے لگے۔ جس پر لوگوں نے تسبیح کہی۔ جب وہ بیٹھ گئے تو انہوں نے سلام پھیرا اور سہو کے دو سجدے کئے۔
حدیث نمبر: 4555
٤٥٥٥ - حدثنا ابن علية عن عبد العزيز (بن صهيب) (١) أن أنسا قعد في الركعة الثالثة فسبحوا فقام فأتمها أربعا فلما سلّم سجد سجدتين ثم أقبل على القوم فقال: إذا وهمتم فاصنعوا هكذا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد العزیز بن صہیب کہتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے تیسری رکعت میں قعدہ کردیا تو لوگوں نے پیچھے سے تسبیح کہی۔ وہ کھڑے ہوئے اور چوتھی رکعت مکمل فرمائی۔ جب سلام پھیرا تو سہو کے دو سجدے کئے۔ پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا کہ جب تمہیں وہم ہوجائے تو یوں کرو۔
حدیث نمبر: 4556
٤٥٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن يمان عن سفيان عن جابر عن أبي جعفر وعطاء قالا: إنما السهو في الزيادة والنقصان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ سہو زیادتی اور نقصان میں ہوتا ہے۔