کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ سلام پھیرنے سے پہلے سجود سہو کرو
حدیث نمبر: 4515
٤٥١٥ - حدثنا (أبو بكر) (١) قال: (ثنا) (٢) سفيان (بن عيينة) (٣) عن الزهري عن الأعرج عن (ابن بحينة) (٤) أن النبي ﷺ صلى صلاة نظن أنها العصر فلما كان في ⦗٤٧٧⦘ الثالثة قام قبل أن يجلس فلما كان قبل أن يسلم سجد سجدتين (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن بحینہ کہتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں ایک نماز پڑھائی، ہمارے خیال میں وہ عصر کی نماز تھی۔ تیسری رکعت میں بیٹھنے سے پہلے آپ کھڑے ہوگئے۔ پھر آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے فرمائے۔
حدیث نمبر: 4516
٤٥١٦ - حدثنا معتمر عن برد عن مكحول والزهري قالا: سجدتان قبل أن يسلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول اور حضرت زہری فرماتے ہیں کہ سہو کے دو سجدے سلام سے پہلے ہوں گے۔