حدیث نمبر: 4503
٤٥٠٣ - حدثنا أبو بكر قال (نا) (١) أبو معاوية عن زياد بن سعد عن ضمرة بن سعيد عن أنس أنه سجد سجدتي السهو بعد السلام (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس نے سہو کے دو سجدے سلام پھیرنے کے بعد کئے۔
حدیث نمبر: 4504
٤٥٠٤ - حدثنا أبو معاوية عن زياد بن سعد (١) عن الزهري عن أبي سلمة أنه سجدهما بعد التسليم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ نے سہو کے دو سجدے سلام پھیرنے کے بعد کئے۔
حدیث نمبر: 4505
٤٥٠٥ - حدثنا يحيى بن سليم الطائفي عن جعفر عن أبيه أن عليا قال: سجدتا السهو بعد السلام وقبل الكلام (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سہو کے سجدے سلام کے بعد اور کلام سے پہلے ہیں۔
حدیث نمبر: 4506
٤٥٠٦ - (حدثنا) أبو خالد الأحمر عن هشام عن ابن سيرين عن أبي هريرة أن النبي ﷺ سجدهما بعد ما سلم (١) (وتكلم) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سلام اور کلام کے بعد سہو کے سجدے فرمائے۔
حدیث نمبر: 4507
٤٥٠٧ - حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي قلابة عن أبي المهلب عن عمران بن حصين أن النبي ﷺ (سها) (١) فصلى ركعة ثم سلم ثم سجد [سجدتين ثم سلم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو نماز میں سہو ہوگیا تو آپ نے ایک رکعت پڑھی، پھر سلام پھیرا، پھر دو سجدے کئے پھر سلام پھرْا۔
حدیث نمبر: 4508
٤٥٠٨ - حدثنا ابن عيينة عن منصور عن إبراهيم عن علقمة أن عبد اللَّه سجد] (١) سجدتي السهو بعد السلام وذكر أن النبي ﷺ فعله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عبداللہ نے سہو کے دو سجدے سلام پھیرنے کے بعد کئے اور فرمایا کہ رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی یونہی کیا تھا۔
حدیث نمبر: 4509
٤٥٠٩ - حدثنا يزيد بن هارون عن أشعث عن الشعبي أن سعدا وعمارا سجداهما بعد التسليم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمار اور حضرت سعد نے سہو کے دو سجدے سلام پھیرنے کے بعد کئے۔
حدیث نمبر: 4510
٤٥١٠ - حدثنا غندر عن هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن محمد بن إبراهيم بن الحارث أن أبا هريرة والسائب القارئ كانا يقولان: (السجدتان) (١) قبل الكلام وبعد التسليم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ اور حضرت سائب القاری فرمایا کرتے تھے کہ سہو کے دو سجدے کلام سے پہلے اور سلام کے بعد ہیں۔
حدیث نمبر: 4511
٤٥١١ - حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن قتادة عن الحسن وأنس أنهما سجدا سجدتي السهو بعد السلام ثم قاما ولم يسلما (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور حضرت انس نے سہو کے دو سجدے سلام پھیرنے کے بعد کئے۔ پھر کھڑے ہوئے اور سلام نہیں پھیرا۔
حدیث نمبر: 4512
٤٥١٢ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن بن أبي ليلى أنه سها فسلّم ثم سجد سجدتين ثم سلّم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن ابی لیلیٰ کو سہو ہوا، انہوں نے سلام پھیرا پھر سہو کے دو سجدے کئے پھر سلام پھیرا۔
حدیث نمبر: 4513
٤٥١٣ - حدثنا عمر بن هارون عن عبد العريز بن عمر عن أبيه أنه سها في الصلاة بالشام فسجد سجدتين بعد التسليم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد العزیز بن عمر اپنے والد کے بارے میں فرماتے ہیں کہ انہیں ملک شام میں نماز میں سہو ہوا تو انہوں نے سلام پھیرنے کے بعد سہو کے دو سجدے کئے۔
حدیث نمبر: 4514
٤٥١٤ - حدثنا ابن فضيل عن عقبة عن إبراهيم أنه سجدهما بعدما سلّم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے سہو کے دو سجدے سلام پھیرنے کے بعد کئے۔