کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی نے ایک سجدہ تلاوت کرنے کے بجائے دو کر لئے تو وہ سجود سہو کرے گا اگر
حدیث نمبر: 4441
٤٤٤١ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (١) أبو الأحوص عن مغيرة قال: قلت لإبراهيم: قرأت (السجدة) (٢) فسجدت بها، فأضفت إليها سجدة أخرى ناسيا قال: أسجد سجدتي السهو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے پوچھا کہ میں آیت سجدہ پڑھوں اور سجدہ کرتے ہوئے بھول کر اس کے ساتھ ایک اور سجدہ ملا لوں تو میرے لئے کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ اب سہو کے بھی د وسجدے کرو۔
حدیث نمبر: 4442
٤٤٤٢ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن أشعث عن الحسن في رجل قرأ السجدة وهو في صلاة مكتوبة فسجد سجدتين قال: يسجد سجدتين إذا فرغ.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے بارے میں جو فرض نماز کے دوران آیت سجدہ پڑھے، پھر دو سجدے کرلے فرماتے ہیں کہ وہ فارغ ہونے کے بعد دو سجدے سہو کے بھی کرے گا۔
حدیث نمبر: 4443
٤٤٤٣ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن عبيد اللَّه بن أبي زياد قال: قلت لسعيد بن جبير: قرأت السجدة وأنا ساجد أسجد؟ قال: لا، ولِمَ تقرأ وأنت ساجد؟.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ بن ابی زیاد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن جبیر سے پوچھا کہ میں اگر حالت سجود میں آیت سجدہ پڑھوں تو کیا میں سجدہ کروں گا ؟ انہوں نے فرمایا نہیں، لکنن تم سجدے کی حالت میں آیت سجدہ کیوں پڑھتے ہو ؟