حدیث نمبر: 4352
٤٣٥٢ - حدثنا هشيم عن خالد عن أبي العريان المجاشعي عن ابن عباس قال: في (الحج) سجدة واحدة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سورة الحج میں ایک سجدہ ہے۔
حدیث نمبر: 4353
٤٣٥٣ - حدثنا هشيم قال: أنا أبو بشر عن سعيد بن جبير أنه كان يقول: في (الحج) سجدة واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرمایا کرتے تھے کہ سورة الحج میں ایک سجدہ ہے۔
حدیث نمبر: 4354
٤٣٥٤ - (حدثنا هشيم قال نا مغيرة عن إبراهيم قال: في الحج سجدة واحدة) (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ سورة الحج میں ایک سجدہ ہے۔
حدیث نمبر: 4355
٤٣٥٥ - حدثنا هشيم عن العوام عن الحسن أنه كان يقول في السجدة: هي السجدة الأولى من سورة الحج.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرمایا کرتے تھے کہ کہ سورة الحج کا پہلا سجدہ واجب ہے۔
حدیث نمبر: 4356
٤٣٥٦ - حدثنا أبو أسامة عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب والحسن قالا: في الحج سجدة واحدة الأولى (منهما) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب اور حسن فرماتے ہیں کہ سورة حج میں ایک سجدہ ہے، پہلے والا۔ (٤٣٣٢) ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ سورة الحج میں ایک ہی سجدہ ہے اور وہ پہلا ہے۔
حدیث نمبر: 4357
٤٣٥٧ - حدثنا ابن فضيل عن الأعمش عن إبراهيم أنه قال: ليس في (الحج) إلا سجدة واحدة (و) (١) هي (٢) الأولى.
حدیث نمبر: 4358
٤٣٥٨ - حدثنا معتمر بن سليمان عن أبي معن قال قلت لجابر بن زيد: رجل سجد في الحج سجدتين قال: لا يسجد إلا واحدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو معن کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے سوال کیا کہ کیا آدمی سورة الحج میں دو سجدے کرے گا ؟ انہوں نے فرمایا نہیں بلکہ ایک سجدہ کرے گا۔