کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ سورۃ الج میں دو سجدے ہیں اور وہ اس میں دو مرتبہ سجدہ کیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 4342
٤٣٤٢ - حدثنا أبو بكر قال (حدثنا) (١) هشيم عن منصور عن ابن سيرين عن ابن عمر عن عمر أنه سجد في الحج سجدتين ثم قال: إن هذه السورة فضلت على سائر السور بسجدتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر نے سور ۃ الحج میں دو مرتبہ سجدہ فرمایا اور ارشاد فرمایا کہ اس سورت کو دو سجدوں کی وجہ سے باقی سورتوں پر فوقیت حاصل ہے۔
حدیث نمبر: 4343
٤٣٤٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن سعد (١) بن إبراهيم عن [ثعلبة (بن) (٢) ⦗٤٣٩⦘ عبد اللَّه] (٣) بن (الأصعر) (٤) أنه صلى مع عمر بن الخطاب فقرأ بـ: (الحج) فسجد فيها سجدتين (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن اصعر فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت عمر کے ساتھ نمازپڑھی۔ حضرت عمر نے سورة الحج کی تلاوت کی اور اس میں دو مرتبہ سجدہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 4344
٤٣٤٤ - حدثنا وكيع عن شعبة عن يزيد بن (خمير) (١) عن عبد الرحمن بن جبير بن نفير عن أبيه أن أبا الدرداء سجد في الحج سجدتين (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الدرداء نے سورة الحج میں دو مرتبہ سجدہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 4345
٤٣٤٥ - حدثنا حفص عن عاصم عن أبي العالية عن ابن عباس قال: في (سورة الحج) سجدتان (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سورة الحج میں دو سجدے ہیں۔
حدیث نمبر: 4346
٤٣٤٦ - حدثنا هشيم قال أنا (١) أبو عبد اللَّه الجعفي عن أبي عبد الرحمن السلمي عن علي أنه سجد في (الحج) سجدتين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سورة الحج میں دو سجدے ہیں۔
حدیث نمبر: 4347
٤٣٤٧ - حدثنا هشيم عن حصين عن أبي عبد الرحمن أنه كان يسجد في (الحج) سجدتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبد الرحمن سورة الحج میں دو سجدے کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4348
٤٣٤٨ - حدثنا وكيع عن ابن (١) أبي (رواد) (٢) عن رجل من أهل الطائف عن ⦗٤٤٠⦘ عبد اللَّه بن عمرو أنه سجد في (الحج) سجدتين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے سورة الحج میں دو سجدے کئے۔
حدیث نمبر: 4349
٤٣٤٩ - حدثنا وكيع عن خالد بن دينار قال: سمعت أبا العالية يقول: في (الحج) سجدتان مباركتان طيبتان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ سورة الحج میں دو مبارک اور پاکیزہ سجدے ہیں۔
حدیث نمبر: 4350
٤٣٥٠ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي إسحاق قال: أدركت (الناس) (١) منذ سبعين سنة يسجدون في (الحج) سجدتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں ستر سال سے لوگوں کو سورة الحج میں دو سجدے کرتے دیکھ رہا ہوں۔
حدیث نمبر: 4351
٤٣٥١ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حماد بن سلمة عن عاصم عن زر وأبي عبد الرحمن أنهما كانا يسجدان في (الحج) سجدتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زر اور حضرت ابو عبد الرحمن سورة الحج میں دو سجدے کیا کرتے تھے۔