کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات سورۃ حم کی آیات سجدہ میں پہلی آیت پر سجدہ کیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 4336
٤٣٣٦ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (١) ابن فضيل عن ليث عن الحكم عن رجل من بني سليم أنه سمع رسول اللَّه ﷺ يسجد في (حم) بالآية الأولى (٢).
مولانا محمد اویس سرور
بنو سلیم کے ایک آدمی کہتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورة حم السجدۃ کی آیات سجدہ میں پہلی آیت پر سجدہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4337
٤٣٣٧ - حدثنا هشيم عن حجاج عن نافع عن ابن عمر أنه كان يسجد بالأولى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سورة حم السجدۃ کی آیات سجدہ میں پہلی آیت پر سجدہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4338
٤٣٣٨ - [حدثنا حفص بن غياث عن أبي الضحى عن مسروق قال: كان أصحاب عبد اللَّه يسجدون بالأولى] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ کے شاگرد سورة حم السجدۃ کی آیات سجدہ میں پہلی آیت پر سجدہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4339
٤٣٣٩ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء عن أبي عبد الرحمن أنه كان يسجد بالآية الأولى من (حم) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبد الرحمن سورة حم السجدۃ کی آیات سجدہ میں پہلی آیت پر سجدہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4340
٤٣٤٠ - [حدثنا ابن نمير عن الأعمش قال: أدركت إبراهيم وأبا صالح وطلحة ويحيى وزبيدًا اليامي يسجدون بالآية الأولى من (حم) السجدة] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ ابراہیم، حضرت ابوصالح، حضرت طلحہ، یحییٰ اور حضرت زبید یامی سورة حم السجدۃ کی آیات سجدہ میں پہلی آیت پر سجدہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4341
٤٣٤١ - حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن الحسن ومحمد أنهما كانا يسجدان بالآية الأولى من (حم) السجدة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد سورة حم السجدۃ کی آیات سجدہ میں پہلی آیت پر سجدہ کیا کرتے تھے۔