حدیث نمبر: 4250
٤٢٥٠ - حدثنا أبو بكر قال (حدثنا) (١) هشيم قال: أخبرنا خالد عن أبي العالية قال: كانوا يكرهون اختصار السجود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عالیہ فرماتے ہیں کہ ا سلاف سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 4251
٤٢٥١ - حدثنا هشيم وعلي بن مسهر وابن فضيل عن داود عن الشعبي قال: كانوا يكرهون اختصار السجود وكانوا يكرهون إذا أتوا على السجدة أن يجاوزوها حتى يسجدوا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اسلاف سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔ اور وہ اس بات کو بھی مکروہ خیال فرماتے تھے کہ کسی آیت سجدہ کو پڑھ کر بغیر سجدہ کئے گذر جائیں۔
حدیث نمبر: 4252
٤٢٥٢ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا منصور عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: ثلاث مما أحدث الناس: اختصار السجود ورفع الأيدي في الدعاء قال هشيم (١): ونسيت الثالثة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ لوگوں میں تین بدعتیں پیدا ہوگئی ہیں : سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنا، دعا میں ہاتھ کو اٹھانا۔ راوی ہثیم کہتے ہیں کہ تیسری بات میں بھول گیا۔
حدیث نمبر: 4253
٤٢٥٣ - حدثنا عبد اللَّه بن مبارك عن عبد العزيز بن (قرير) (١) قال: سألت ابن سيرين عن اختصار السجود فكرهه وعبس وجهه وقال: لا أدري ما هذا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد العزیز بن قریر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین سے سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنے کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے اسے مکروہ خیال کیا اور اپنے چہرے پر تیوری چڑھائی اور فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ کیا حرکت ہے ؟ !
حدیث نمبر: 4254
٤٢٥٤ - حدثنا ابن مبارك عن معمر عن قتادة عن سعيد بن المسيب قال: هو مما أحدث الناس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنا لوگوں کا ایجاد کردہ طریقہ ہے۔
حدیث نمبر: 4255
٤٢٥٥ - حدثنا أبو بكر (بن) (١) عياش عن مغيرة عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن تختصر السجدة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑاجائے۔
حدیث نمبر: 4256
٤٢٥٦ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن قال: كان (يكره) (١) أن (يختصر) (٢) سجود القرآن.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑا جائے۔
حدیث نمبر: 4257
٤٢٥٧ - حدثنا الفضل بن دكين عن (١) أبي المعتمر عن (قتادة) (٢) عن شهر بن حوشب قال: هو مما أحدث الناس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شہر بن حوشب فرماتے ہیں کہ سجدہ سے بچنے کے لئے آیت سجدہ کو چھوڑنا لوگوں کا ایجاد کردہ طریقہ ہے۔