کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات آیت سجدہ پڑھ کر سجدہ کرنے کے بعد سلام نہ پھیرتے تھے
حدیث نمبر: 4226
٤٢٢٦ - حدثنا حفص عن الأعمش قال: كان إبراهيم وأبو صالح ويحيى بن وثاب لا يسلمون في السجدة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم، حضرت ابو صالح اور حضرت یحییٰ بن وثاب آیت سجدہ پڑھ کر سجدہ کرنے کے بعد سلام نہ پھیرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4227
٤٢٢٧ - حدثنا حفص عن حجاج عن عطاء أنه كان إذا قرأ السجدة لم يسلم فيها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء جب آیت سجدہ پڑھتے تو سجدہ کرنے کے بعد سلام نہ پھیرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4228
٤٢٢٨ - حدثنا هشيم عن يونس قال: كان الحسن يقرأ بنا سجود القرآن ولا يسلم.
مولانا محمد اویس سرور
یونس فرماتے ہیں کہ حسن اگر آیت سجدہ پڑھتے تو سجدہ کرنے کے بعد سلام نہیں پھیرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4229
٤٢٢٩ - حدثنا عباد (١) عن (وقاء) (٢) بن إياس (الأسدي) (٣) عن سعيد بن جبير أنه كان يقرأ السجدة فيرفع رأسه ولا يسلم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر جب آیت سجدہ پڑھتے تو سجدہ کرنے کے بعد اپنا سر اٹھاتے توسلام نہیں پھیرتے تھے۔