کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات آیت سجدہ پڑھ کر سجدہ کرنے کے بعد سلام پھیرتے تھے
حدیث نمبر: 4223
٤٢٢٣ - حدثنا أبو بكر قال (حدثنا) (١) هشيم عن خالد عن أبي قلابة وابن سيرين أنهما كانا إذا قرأ السجدة سلما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قلابہ اور حضرت ابن سیرین آیت سجدہ پڑھ کر سجدہ کرنے کے بعد سلام پھیرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4224
٤٢٢٤ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن أنه كان يسلم يقول: السلام عليكم. إذا قرأ السجدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبد الرحمن جب آیت سجدہ پڑھتے تو سجدہ کرنے کے بعد السلام علیکم کہہ کر سلام پھیرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4225
٤٢٢٥ - حدثنا وكيع عن شعبة عن الحكم قال: رأيت أبا الأحوص وقرأ السجدة فسلم عن يمينه تسليمة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت احوص کو دیکھا کہ انہوں نے آیت سجدہ پڑھی اور سجدہ کرنے کے بعد دائیں طرف ایک مرتبہ سلام پھیرا۔