کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات بسم اللہ الرحمن الرحیم کو اونچی آواز سے نہ پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 4173
٤١٧٣ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن علية عن الجريري عن قيس بن عباية قال: حدثني (ابن) (١) عبد اللَّه بن مغفل عن أبيه قال: ولم أر (رجلا) (٢) من أصحاب النبي ﷺ كان أشد عليه حدثا في الإسلام منه قال: سمعني (٣) وأنا اقرأ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ [الفاتحة: ١] قال: يا بني إياك والحدث، فإني (قد) (٤) صليت خلف رسول اللَّه ﷺ وأبي بكر وعمر وعثمان فلم أسمع أحدا منهم يقول ذلك إذا قرأت فقل: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ [الفاتحة: ٢] (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس بن عبایہ کہتے ہیں کہ مجھ سے ابن عبد اللہ بن مغفل نے اپنے والد کے بارے میں بیان کیا (وہ بدعات کے معاملے میں تمام صحابہ سے زیادہ سختی کرنے والے تھے) کہ ایک مرتبہ انہوں نے مجھے نماز میں { بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیم } کہتے سنا تو مجھ سے فرمایا اے میرے بیٹے ! بدعت سے بچو ! میں نے رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان کے پیچھے نماز پڑھی ہے اور ان میں سے کسی کو بھی { بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیم } کہتے نہیں سنا۔ جب تم قرائت کرو تو { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } کہو۔
حدیث نمبر: 4174
٤١٧٤ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حميد عن أنس أن أبا بكر وعمر وعثمان كانوا يستفتحون القراءة بـ: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ قال حميد: وأحسبه ذكر النبي ﷺ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بکر، حضر ت عمر اور حضرت عثمان قراءت کو { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } سے شروع کیا کرتے تھے۔ راوی حمید کہتے ہیں کہ میرے خیال میں انہوں نے نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر بھی کیا۔
حدیث نمبر: 4175
٤١٧٥ - حدثنا محمد بن (يشر) (١) قال: نا سعيد قال: نا قتادة عن أنس: أن رسول اللَّه ﷺ وأبا بكر وعمر وعثمان كانوا (يستفتحون) (٢) القراءة بـ: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان قراءت کو { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } سے شروع کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4176
٤١٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: نا يزيد بن هارون قال: أخبرنا حسين المعلم عن بديل عن أبي الجوزاء عن عائشة: أن النبي ﷺ كان يفتتح الصلاة بالتكبير، والقراءة بـ: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کو تکبیر سے اور قراءت کو { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } سے شروع کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4177
٤١٧٧ - حدثنا أبو بكر (قال) (١): نا يحيى بن سعيد القطان عن سعيد بن أبي عروبة عن عاصم عن زر عن عبد اللَّه: أنه كان يفتتح القراءة بـ: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ قراءت کو الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ سے شروع کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4178
٤١٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد الأحمر عن حميد عن أنس: أنه كان يستفتح القراءة بـ: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس قراءت کو { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } سے شروع کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4179
٤١٧٩ - حدثنا هشيم (قال: أخبرنا) (١) ابن عون عن ابن سيرين: أنه كان يخفي ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین آہستہ آواز سے { بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیم } پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4180
٤١٨٠ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال. كان يفتتح القراءة بـ: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حسن قراءت کو { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } سے شروع کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4181
٤١٨١ - حدثنا هشيم قال: نا حصين ومغيرة عن إبراهيم قال: يخفي الإمام ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾، والاستعاذة، وآمين، وربنا لك الحمد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیم، اَعُوْذُ بِاللّٰہِ ، آمِینَ اور رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کو آہستہ آواز سے کہا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4182
٤١٨٢ - حدثنا هشيم عن سعيد بن المرزبان عن أبي وائل عن عبد اللَّه: أنه كان يخفي ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾، والاستعاذة، (وربنا (١) لك الحمد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ { بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیم }، آمِینَ اور رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ کو آہستہ آواز سے پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4183
٤١٨٣ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم قال: جهر الإمام (بـ) (١): ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ بدعة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ امام کا اونچی آواز سے { بِسْمِ اللہِ الرَّحْمَنِ الرَّحِیم } پڑھنا بدعت ہے۔
حدیث نمبر: 4184
٤١٨٤ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن أبيه وابن الزبير: أنهما كانا لا يجهران (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ اور حضرت ابن زبیر اونچی آواز سے بِسْمِ اللّٰہ نہ پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4185
٤١٨٥ - حدثنا (سهل) (١) بن يوسف عن حميد: أن أبا بكر كان يفتتح القراءة بـ: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر قراءت کو { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } سے شروع کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4186
٤١٨٦ - حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن عاصم قال: سمعت أبا وائل يستفتح القراءة بـ: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل قراءت کو { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } سے شروع کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4187
٤١٨٧ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا وأبا إسحاق عن الجهر (فقالوا) (١): اقرأ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ في نفسك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت حکم، حضرت حماد اور حضرت ابو اسحاق سے بِسْمِ اللّٰہ کو بلند یا آہستہ آواز سے پڑھنے کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ کو اپنے دل میں پڑھو۔
حدیث نمبر: 4188
٤١٨٨ - حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن عبد الملك بن أبي بشير عن عكرمة عن ابن عباس قال: الجهر بـ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ قراءة الأعراب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ دیہاتیوں کی قراءت ہے۔
حدیث نمبر: 4189
٤١٨٩ - حدثنا وكيع عن شعبة عن قتادة عن أنس قال: صليت خلف النبي ﷺ وأبي بكر وعمر وعثمان فلم (يجهروا) (١) بـ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان کے پیچھے نماز پڑھی وہ بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ کو اونچی آواز سے نہیں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4190
٤١٩٠ - حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن أنس: أن رسول اللَّه ﷺ وأبا بكر وعمر وعثمان كانوا يستفتحون الصلاة بـ: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، حضرت ابو بکر، حضرت عمر اور حضرت عثمان نماز کو { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } سے شروع کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4191
٤١٩١ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن ثوير عن أبيه: أن عليا كان لا يجهر بـ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ کو اونچی آواز سے نہیں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4192
٤١٩٢ - [حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن أبي جعفر قال: لا يجهر بـ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ کو اونچی آواز سے نہیں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4193
٤١٩٣ - حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن أبي سنان عن حماد عن إبراهيم عن الأسود قال: صليت خلف عمر سبعين صلاة فلم يجهر فيها بـ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر کے پیچھے ستر نمازیں پڑھی ہیں وہ بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمَنِ الرَّحِیمِ کو اونچی آواز سے نہیں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4194
٤١٩٤ - حدثنا شاذان قال: حدثنا شريك عن أبي إسحاق عن أبي وائل: أن عليا وعمارا كانا لا يجهران بـ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عمار بِسْمِ اللّٰہ کو اونچی آواز سے نہیں پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4195
٤١٩٥ - حدثنا زيد بن حباب عن معاوية بن صالح قال: أخبرنا مالك بن زياد قال: صلى بنا عمر بن عبد العزيز فافتتح الصلاة بـ: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن زیاد فرماتے ہیں کہ عمر بن عبد العزیز نے ہمیں نماز پڑھائی، انہوں نے نماز کو { الْحَمْدُ لِلَّہِ رَبِّ الْعَالَمِینَ } سے شروع کیا۔