کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: اگر امام کے ساتھ ایک ہی آدمی ہو تو نماز کیسے پڑھیں؟
❮
❯
٤١٧٠ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن مغيرة والحسن بن (عبيد اللَّه) (١) عن إبراهيم قال: كنت أقوم خلف الأسود حتى ينزل المؤذن.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں حضرت اسود کے پیچھے کھڑا ہوتا تھا یہاں تک کہ مؤذن اذان دے کر نیچے اتر آئے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 4170
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4170، ترقيم محمد عوامة 4148)
٤١٧١ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: يقوم خلف الإمام ما بينه وبين الركعة، فإن جاء أحد وإلا قام عن يمينه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ رکوع تک امام کے پیچھے کھڑا رہے، اگر کوئی آجائے تو ٹھیک، بصورتِ دیگر امام کے دائیں جانب کھڑا ہوجائے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 4171
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4171، ترقيم محمد عوامة 4149)
٤١٧٢ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن الحسن بن عبيد اللَّه عن إبراهيم قال: لقد رأيتني أقوم خلف علقمة حتى يدخل داخل أو ينزل مؤذن.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ میں حضرت علقمہ کے پیچھے کھڑا رہتا یہاں تک کہ کوئی مسجد میں داخل ہوجاتا یا موذن اتر آتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 4172
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4172، ترقيم محمد عوامة 4150)