کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ اگر پہلی دو رکعتوں میں قرأت بھول جائے تو دوسری دور کعتوں میں کرے گا
حدیث نمبر: 4167
٤١٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: أخبرنا عكرمة بن عمار (اليمامي) (١) عن ضمضم بن (جوس) (٢) (الِهفَّاني) (٣) عن عبد اللَّه بن حنظلة بن الراهب قال: صلى بنا عمر بن الخطاب فنسي أن يقرأ في الركعة الأولى، فلما قام في الركعة الثانية قرأ بفاتحة الكتاب مرتين وسورتين فلما قضى الصلاة سجد سجدتين (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حنظلہ راہب کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے ہمیں نماز پڑھائی، وہ پہلی رکعت میں قراءت کرنا بھول گئے، جب وہ دوسری رکعت میں کھڑے ہوئے تو انہوں نے سورة الفاتحہ اور سورت کو دو مرتبہ پڑھا۔ جب انہوں نے اپنی نماز مکمل کرلی تو دو سجدے کئے۔
حدیث نمبر: 4168
٤١٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور عن إبراهيم عن علقمة: (أنه) (١) نسي أن يقرأ في (الأوليين) (٢) (فقرأ) (٣) في (الأخريين) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ فرماتے ہیں کہ اگر پہلی دو رکعتوں میں قراءت کرنا بھول جائے تو دوسری دو رکعتوں میں کرے گا۔
حدیث نمبر: 4169
٤١٦٩ - حدثنا أسباط عن الأعمش عن إبراهيم قال: إذا نسي أن يقرأ في (الأوليين) (١) قرأ في (الأخريين) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر پہلی دو رکعتوں میں قراءت کرنا بھول جائے تو دوسری دو رکعتوں میں کرے گا۔