حدیث نمبر: 4080
٤٠٨٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن مجالد عن عامر قال: صليت ⦗٣٨٥⦘ مع ابن عباس في بيته على مسح يسجد عليه] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ ان کے گھر میں بالوں کی بنی ایک چادر پر نماز پڑھی، جس پر وہ سجدہ کررہے تھے۔
حدیث نمبر: 4081
٤٠٨١ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا أبو أسامة عن عيسى بن سنان قال: رأيت عمر بن عبد العزيز يصلي على مسح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن سنان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو بالوں کی بنی چادر پر نماز پڑھتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 4082
٤٠٨٢ - حدثنا هشيم عن (مجالد) (١) عن عامر عن جابر: أنه صلى على مسح (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ حضرت جابر نے بالوں کی بنی چادر پر نماز پڑھی۔
حدیث نمبر: 4083
٤٠٨٣ - حدثنا عائذ بن حبيب عن أبيه عن رجل من بكر بن وائل قال: رأيت عليا يصلي على مصلى من مسوح يركع عليه ويسجد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر بن وائل کے ایک آدمی کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو بالوں کی بنی چادر پر نماز پڑھتے دیکھا ہے، وہ اسی پر رکوع کرتے اور اسی پر سجدہ کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4084
٤٠٨٤ - حدثنا أبو أسامة عن الأحوص بن حكيم عن أبي الزاهرية عن جبير بن نفير: أن أبا الدرداء كان يصلي على مسح يسجد عليه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر بن نفیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء بالوں کی بنی ایک چادر پر نماز پڑھا کرتے تھے اور اسی پر سجدہ کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4085
٤٠٨٥ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم عن الأسود وأصحابه: أنهم كانوا يكرهون أن يصلوا على الطنافس (والفراء) (١) والمسوح.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت اسود اور ان کے شاگرد قالین، پوستین اور بالوں کی بنی چادر پر نماز پڑھنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
حدیث نمبر: 4086
٤٠٨٦ - حدثنا مروان بن معاوية عن صالح بن حيان عن شقيق بن سلمة قال: صليت مع ابن مسعود على مسح فكان يسجد عليه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شقیق بن سلمہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن مسعود کے ساتھ ایک بالوں کی بنی چادر پر نماز پڑھی ہے وہ اسی پر سجدہ کیا کرتے تھے۔