کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرمایا کرتے تھے کہ جب تم پہلی رکعت کے دوسرے سجدے سے سر اٹھاؤ تو قعدہ مت کرو
حدیث نمبر: 4030
٤٠٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) إسماعيل بن إبراهيم عن أبي (المعلي) (٢) عن إبراهيم قال: كان ابن مسعود في الركعة الأولى والثالثة لا يقعد (حين) (٣) يزيد أن يقوم حتى يقوم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعودپہلی اور تیسری رکعت کے بعد جب اٹھنے لگتے تو درمیان میں بیٹھتے نہیں تھے۔
حدیث نمبر: 4031
٤٠٣١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: (أخبرنا) (١) محمد بن عمرو عن الزهري قال: كان أشياخنا لا (يمايلون) (٢) يعني: إذا رفع أحدهم رأسه من (السجدة) (٣) الثانية في الركعة الأولى والثالثة ينهض كما هو ولم يجلس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ ہمارے شیوخ جب پہلی اور تیسری رکعت میں دوسرے سجدے سے سر اٹھاتے تو سیدھے کھڑے ہوجاتے درمیان میں بیٹھتے نہیں تھے۔
حدیث نمبر: 4032
٤٠٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن سفيان عن الزبير بن عدي عن إبراهيم: أنه كان يسرع (١) القيام في الركعة الأولى من آخر سجدة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبیر بن عدی کہتے ہیں کہ ابراہیم پہلی رکعت کے دوسرے سجدے سے اٹھ کر فوراً کھڑے ہوجاتے تھے۔
حدیث نمبر: 4033
٤٠٣٣ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن عجلان عن النعمان بن أبي عياش قال: أدركت غير واحد من أصحاب النبي ﷺ فكان إذا رفع رأسه من السجدة في أول ركعة والثالثة قام كما هو ولم يجلس (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن ابی عیاش کہتے ہیں کہ میں نے بہت سے صحابہ کرام کی زیارت کی ہے۔ جب وہ پہلی اور تیسری رکعت کے سجدے سے سر اٹھاتے تو سیدھے کھڑے ہوجاتے درمیان میں بیٹھتے نہیں تھے۔