حدیث نمبر: 3869
٣٨٦٩ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) حفص بن غياث عن أبي اليمان قال: رأيت أنسا يتطوع في السفر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الیمان کہتے ہیں کہ حضرت انس سفر میں نفل پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3870
٣٨٧٠ - حدثنا حفص عن حجاج عن عبد الرحمن بن الأسود: أن أباه كان يتطوع في السفر، وأن عبد اللَّه كان يتطوع في السفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن اسود فرماتے ہیں کہ میرے والد سفر میں نفل پڑھا کرتے تھے۔ اور حضرت عبد اللہ بھی سفر میں نفل پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3871
٣٨٧١ - حدثنا حفص عن ليث عن مجاهد عن ابن عباس: أنه كان يتطوع في السفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما س فر میں نفل پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3872
٣٨٧٢ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن حميد عن رجل يقال له محمد بن قيس قال: دخلت على جابر بن عبد اللَّه وهو يتطوع في السفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن قیس کہتے ہیں حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی جبکہ وہ سفر میں نفل پڑھ رہے تھے۔
حدیث نمبر: 3873
٣٨٧٣ - حدثنا هشيم عن خالد عن أبي إسحاق أن عليا كان لا يرى بالتطوع في السفر بأسًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت علیسفر کے دوران نفل پڑھنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 3874
٣٨٧٤ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن أبي إسحاق عن عاصم: أن عليا تطوع في السفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت علیسفر میں نفل پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3875
٣٨٧٥ - حدثنا وكيع عن يزيد عن ابن سيرين: أن أم المؤمنين كانت تتطوع في السفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ ام المؤمنین (حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ) سفر میں نفل پڑھا کرتی تھیں۔
حدیث نمبر: 3876
٣٨٧٦ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن وعن مغيرة عن إبراهيم: أنهما لم يكونا يريان بأسا (بالتطوع) (١) في السفر قبل الصلاة ولا بعدها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور ابراہیم سفر میں نماز سے پہلے اور نماز کے بعد نوافل پڑھنے میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 3877
٣٨٧٧ - حدثنا وكيع عن (أفلح) قال: رأيت القاسم يتطوع في السفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم کو سفر میں نفل پڑھتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 3878
٣٨٧٨ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن عيسى بن أبي (عزة) (١) قال: رأيت الشعبي يتطوع في السفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن ابی عزہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو سفر میں نفل پڑھتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 3879
٣٨٧٩ - حدثنا حفص بن غياث عن ليث عن مجاهد: أن أبا ذر وعمر كانا يتطوعان في السفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابوذر اور حضرت عمر سفر میں نفل پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3880
٣٨٨٠ - حدثنا محمد بن عبيد عن الأعمش قال: كان أصحاب عبد اللَّه يتطوعون في السفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت عبدا للہ کے شاگرد سفر میں نفل پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3881
٣٨٨١ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن هشام بن عروة قال: كان أبي (يصلي) (١) على إثر المكتوبة في السفر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میرے والد سفر میں فرضوں کے بعد نفل پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3882
٣٨٨٢ - [حدثنا وكيع عبيد الربيع عن الحسن قال: وافقنا أصحاب محمد فكانوا يصلون قبل الفريضة وبعدها. يعني: في السفر] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ صحابہ کر ام کے ساتھ ہمارا وقت گذرا وہ سفر میں فرضوں سے پہلے اور فرضوں کے بعد نفل پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3883
٣٨٨٣ - (حدثنا) (١) هشيم عن حصين عن مجاهد قال: صحبت (ابن) (٢) عمر من المدينة إلى مكة فكان يصلي تطوعا على دابته، حيث [ما توجهت به، فإذا ⦗٣٤٥⦘ كانت الفريضة نزل (فصلى) (٣)] (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ مدینہ سے مکہ کا سفر کیا، وہ اپنی سواری پر نفل پڑھا کرتے تھے، سواری کا رخ جس طرف بھی مڑ جاتا نفل پڑھتے رہتے، البتہ جب فرض پڑھنے ہوتے تو سواری سے نیچے اتر کر پڑھتے۔
حدیث نمبر: 3884
٣٨٨٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن أشعث قال: صحبت أبي والأسور ابن يزيد وعمرو بن ميمون وأبا وائل فكانوا يصلون ركعتين، ثم يصلون بعدها ركعتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ میرے والد، حضرت اسود بن یزید، حضرت عمرو بن میمون اور حضرت ابو وائل دو رکعتیں پڑھتے تھے اور ان کے بعد پھر دو رکعتیں پڑھتے تھے۔
حدیث نمبر: 3885
٣٨٨٥ - حدثنا حفص (عن) (١) ابن أبي ليلى وأشعت وحجاج عن عطية عن ابن عمر عن النبي ﷺ: أنه كان يتطوع في السفر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں نفل پڑھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 3886
٣٨٨٦ - حدثنا شريك عن جابر عن سالم: أن النبي ﷺ وعمر كانا يتطوعان في السفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت عمر سفر میں نفل پڑھا کرتے تھے۔